سرینگر//
شمالی کشمیر کے کنزر میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کنزر کے مالوا جنگلی علاقے میں بارہ مولہ پولیس‘۶۲آر آر اور بڈگام پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ۔
ترجمان نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے جنگل میں ایک ہائیڈ آوٹ کا پتہ لگایا اور وہاں تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔