بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر کے بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-23
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
برفباری اور بارشیں جاری:وادی میںناساز گار موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۳نومبر
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ہفتے کے روز وادی کشمیر کے بعض پہاڑی علاقوں میں تازہ ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ اور گلمرگ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں بشمول زوجیلا اور سادھنا ٹاپ پر بھی ہلکی برف باری ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔
ادھر وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان مطابق دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 23 نومبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو بھی مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اوراس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم سہہ پہر کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کی شام سے یکم دسمبر کی سہہ پہر تک ایک بار پھر پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد میں پانچ دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کی توقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں 23 اور 24 نومبر کو شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوسکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سرکاری ملازمتوں میںریزرویشن پر کابینہ کمیٹی قائم‘

Next Post

ڈکٹیٹر…!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ڈکٹیٹر…!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.