ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دربشالہ آتشزدگی کا واقعہ: خاتون اور دو بچوں کے قتل میں سوتن ملوث :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-22
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
جموں کشمیر پولیس نے کشتواڑ کے دربشالہ میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بچوں کے وحشیانہ قتل کا معمہ حل کر کے متوفیہ کی سوتن کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ۱۱نومبر۲۰۲۴کو کشتواڑ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ جشر دربشالہ میں خورشید احمد کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی ہے اور اس آتشزدگی میں خورشید احمد کی زوجہ ۳۵سالہ نازیہ بیگم اور ان کے دو کمسن بچے ۱۰سالہ آمنہ بانو، اور پانچ سالہ رضوان جھلس جانے سے جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت ۱۷۴کے تحت کیس درج کرکے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشیں وارثین کے حوالے کی۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ معاملہ پر اسرار ہے جس کے بعد ایس پی کشتوڑ نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔تحقیقات کے دوران ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ کئی مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ خورشید احمد کی دو زوجات نازیہ بیگم(متوفیہ) اور اسماء بیگم (دوسری اہلیہ) کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی ٹیم نے دوسری اہلیہ اسماء بیگم کی گرفتاری عمل میں لاکر اس سے پوچھ تاچھ شروع کی۔ اسماء نے انکشاف کیا کہ اس نے ۱۱نومبر کی رات کو نازیہ اوراس کے بچوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
تحقیقات کے بعد اسماء کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
واضح رہے کہ گیارہ نومبر کو جب یہ واقع پیش آیا تو متوفیہ کے نزدیکی رشتہ داروں نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ جس کمرے میں ماں اور ان کے دو بچے سوئے ہوئے تھے صرف وہی کمرہ آگ کی واردات میں خاکسترہوا جس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ معاملہ پرا سرار ہے۔
پولیس کے سینئر آفیسران نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یہ عوام کی منتخب حکومت ہے اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا ہمارا فرض ہے:وزیر اعلیٰ

Next Post

کشتواڑ میں لوگوں کی مبینہ مار پیٹ :تحقیقات کررہے ہیں :فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
تنقید کے بعد فوج نے یونیفارم سول کوڈ پر منعقد ہونے والے سمینار کو منسوخ کر دیا

کشتواڑ میں لوگوں کی مبینہ مار پیٹ :تحقیقات کررہے ہیں :فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.