بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وکلاء کے پاس آن لائن پیش ہونے کا اختیار ہے : سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-20
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی//) سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی میں شدید فضائی آلودگی کے پیش نظر سماعت مکمل طور پر آن لائن کرنے کی وکلاء کی درخواست کو منگل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس (وکلاء) کے پاس آن لائن پیش ہونے کا اختیار ہوگا۔
چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی ڈویژن بنچ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کپل سبل اور دیگر کے دلائل کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام ججوں سے کہا ہے کہ جہاں بھی ممکن ہو ورچول سماعت کی اجازت دیں۔
وکلاء نے بنچ کے سامنے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔
سپریم کورٹ کے سامنے صرف آن لائن سماعت کے حق میں دلیل دیتے ہوئے مسٹر سبل نے کہاکہ "آلودگی قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے ۔”
عدالت نے ان کی اس دلیل کو قبول نہیں کیا کہ عدالت کو مکمل طور پر آن لائن ہونا چاہیے ۔ بنچ نے کہا کہ وکلاء کو آن لائن پیش ہونے کا اختیار ہے ۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور سینئر ایڈوکیٹ گوپال شنکرارائنن نے مسٹر سبل کے دلائل کی حمایت کی۔
سپریم کورٹ کے سامنے مسٹر مہتا نے کہا کہ اصولی طور پر سپریم کورٹ کو ورچوئل ہونا چاہیے ۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ جس طرح سے آج ہم کام کر رہے ہیں، اگر کوئی آن لائن جانا چاہتا ہے تو وہ آن لائن جا سکتا ہے ۔
مسٹر شنکرارائنن نے کہا کہ روزانہ ہزاروں وکلاء اپنی گاڑیوں میں سپریم کورٹ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے کلرک بھی اکثر پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔
اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم اسے متعلقہ وکلاء پر چھوڑ رہے ہیں، ہم نے انہیں یہ سہولت دی ہے کہ جب بھی آپ ورچوئل طور پر پیش ہونا چاہیں، آپ ایسا کر سکتے ہیں۔
مسٹر شنکرارائنن نے کہا کہ دہلی-این سی آر میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان -4 پابندیاں نافذ ہیں اور شہر کی عدالتوں کے لیے ایسی کوئی خاص ہدایات نہیں ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ "آپ (وکلاء) کے پاس آپشن ہے ، آپ اس آپشن کا استعمال کریں، ہم سب کو ایڈجسٹ کریں گے ۔”
سپریم کورٹ رجسٹری نے پیر کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں قومی دارالحکومت میں خطرناک آلودگی کی سطح کی وجہ سے اپنے ملازمین کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپل دیو نے چیمپئینز ٹرافی پر رائے دینے سے دامن بچالیا

Next Post

آلودگی کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش کی ضرورت: گوپال رائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
راجدھانی میں تعمیراتی مقامات پر اینٹی اسموگ گن لگانا لازمی: گوپال رائے

آلودگی کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش کی ضرورت: گوپال رائے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.