بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

خزاں کے رنگ :کشمیر میں موسم خزاں بھی سیاحوں کیلئے باعث کشش ہے

’سرینگر کی طرف سفر کرنے کے دوران ہی تو مجھے ہر چیز خوبصورت نظر آئی اور جب نشاط پہنچی تو میں دنگ ہو کر رہ گئی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-19
in مقامی خبریں
A A
وادی میںپت جڑد کے لفریب نظاروں نے بھی سیاحوں کو محسور کردیا

Autumn

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
وادی کشمیر ہر موسم میں ایک منفرد و مختلف نظارہ پیش کرتی ہے اور موسم خزاں میں جب درختوں خاص کر بلند قامت چنار کے پتے رنگ بدل کر زمین پر گرجاتے ہیں تو ان دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھی ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے اطراف و اکناف سے سیاح یہاں آتے ہیں۔
موسم خزاں میں جب پتے درختوں سے گرجاتے ہیں تو یہاں ہر سو زمین زرد چادر میں لپٹ جاتی ہے خاص کر وہ علاقے جہاں بلند قامت چنار کے درخت موجود ہیں۔
تفریحی مقامات جیسے مغل باغات نشاط باغ، شالیمارباغ، چنار باغ اور نسیم باغ جہاں دیو قامت چنار کے درخت موجود ہیں، میں نظارہ سب سے زیادہ دلکش و دل پذیر ہوتا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کا تاننا بندھا رہتا ہے ۔
سیاح خاص کر غیر مقامی سیاح ان جگہوں کے نظاروں اور پتوں پر چلنے سے نکلنے والی پر اثر موسیقی جیسی آوازوں سے محظوظ ہوجاتے ہیں۔
گجرات سے تعلق رکھنے والی نیتی پانڈے نامی ایک سیاح نے یو این آئی کو بتایا کہ میں موسم خزاں کا ایسا نظارہ صرف بالی ووڈ کی فلموں میں دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ زمین پر بچھے خوبصورت چنار درختوں کے پتے اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہیں اس دلکش نظارے کی کوئی دوسری مثال نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس موقعے کیلئے خاص لباس زیب تن کیا تاکہ میں اس لباس میں اس خاص جگہ پر تصویریں کھنچوا سکوں جو میرا ایک دیرینہ خواب تھا اور آج شرمندہ تعبیر ہوا۔
موصوفہ نے کہا کہ مغل باغات نشاط باغ اور شالیمار باغ اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے بے مثال ہیں اور موسم خزاں میں تو یہاں کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ جاتے ہیں۔
نشاط باغ میں دلّی سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح جس نے کشمیری روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور اسی میں چنار درختوں کے پس منظر میں تصویریں کھنچوا رہا تھا، نے کہا کہ کشمیر اس موسم میں تو سب سے زیادہ خوبصورت ہے ۔
سیاح نے کہا کہ یہاں ہر موسم میں آنا چاہئے صرف موسم گرما میں ہی نہیں بلکہ موسم یہاں موسم خزاں میں بھی آنا چاہئے اور یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونا چاہئے ۔
ایک اور خاتون سیاح نے کہا کہ یہاں ہوائی اڈے پر اتر کر سرینگر کی طرف سفر کرنے کے دوران ہی تو مجھے ہر چیز خوبصورت نظر آئی اور جب نشاط پہنچی تو میں دنگ ہو کر رہ گئی۔
خاتون سیاح نے کہا کہ میں پہلی بار کشمیر آئی ہوں اور اب گلمرگ اور پہلگام جانے کا ارادہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا ’’میں تو اب یہ بات تسلیم کرتی ہوں کہ جس نے زندگی میں کشمیر کی سیر نہیں کی اس نے کچھ بھی نہیں کیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گزشتہ۳دنوں میں ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط

Next Post

اننت ناگ: منشیات فروشوں کی۵ء۱کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

اننت ناگ: منشیات فروشوں کی۵ء۱کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.