سرینگر/۱۳نومبر
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں اضافے سے زمینی سطح پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
فاروق نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں نامہ نگاروں کو بتایا”دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپےں پہلے بھی ہو چکی ہیں اور مستقبل میں بھی جاری رہیں گے“۔
ان کاکہنا تھا”میں نے پہلے بھی جھڑپیں دیکھی ہیں اور مستقبل میں بھی دیکھوں گا۔ کشمیر میں جھڑپوں کی تعداد میں اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے“۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی 2017 کے ایک معاملے کے سلسلے میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لئے بڈگام گئے تھے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے نئی عدالت کی عمارت کی تعمیر نو پر بھی زور دیا کیونکہ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈھانچہ ضلع کے لوگوں کے لئے کافی نہیں ہے۔
فاروق نے کہا کہ ہم حکومت سے نئی عدالت کی تعمیر کی درخواست کریں گے اور جسٹس مسعودی دیکھیں گے کہ یہاں نئی عدالت جدید سہولیات کے ساتھ آئے گی تاکہ لوگ مستفید ہوسکیں۔ (ایجنسیاں)