بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

خصوصی حیثیت کی بحالی کی قرار داد جموںکشمیر کےخلاف سازش:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-08
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
خصوصی حیثیت کی بحالی کی قرار داد جموںکشمیر کےخلاف سازش:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

دھولے/۸نومبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کی نو منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی مخالفت کرنے والی قرارداد کو صوتی ووٹ سے منظور کیے جانے کے بعد جمعہ کو کانگریس-نیشنل کانفرنس اتحاد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیر اعظم مودی نے اس کارروائی کو’کشمیر کے خلاف سازش‘قرار دیا۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل مہاراشٹر کے دھولے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا”جیسے ہی کانگریس اور انڈیا اتحاد کو جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کا موقع ملا، انہوں نے کشمیر کے خلاف اپنی سازشیں شروع کردیں۔ دو دن پہلے انہوں نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں دفعہ 370 کو بحال کرنے کے لئے ایک قرارداد منظور کی “۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی مخالفت کرنے والی قرارداد بدھ کو صوتی ووٹ سے منظور کی گئی اور بی جے پی کو چھوڑ کر تمام جماعتوں نے اس کی حمایت کی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کو اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی حمایت کرنے والے بینرز کے خلاف احتجاج کرنے پر مرکز کے زیر انتظام علاقے کی اسمبلی کے باہر پھینک دیا گیا ۔
وزیر اعظم نے کہا”جموں کشمیر کی اسمبلی میں دفعہ 370 کی حمایت میں بینر دکھائے گئے۔ کانگریس اتحاد نے وہاں ایک بار پھر آرٹیکل 370 کو نافذ کرنے کی قرارداد منظور کی۔ کیا ملک اسے قبول کرے گا؟ جب بی جے پی ایم ایل اے نے اپنی پوری طاقت سے اس کے خلاف احتجاج کیا تو انہیں اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینک دیا گیا۔ پورے ملک کو کانگریس اور اس کے اتحاد کی سچائی کو سمجھنا ہوگا“۔
مودی نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کو جموں کشمیر میں کانگریس کی سازشوں کو سمجھنا چاہئے۔ ملک آرٹیکل 370 پر اس قرارداد کو قبول نہیں کرے گا۔ جب تک مودی موجود ہیں، کانگریس کشمیر میں کچھ نہیں کر سکے گی۔ وہاں صرف بھیم راو¿ امبیڈکر کا آئین چلے گا۔ کوئی طاقت 370 کو واپس نہیں لا سکتی۔
جموں و کشمیر اسمبلی میں جمعہ کو مسلسل تیسرے دن اس وقت ہنگامہ ہوا جب کپواڑہ سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایم ایل اے نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آرٹیکل 370 کی بحالی کی حمایت میں ایک بینر دکھایا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی نے انجینئر رشید کے بھائی اور عوامی اتحاد پارٹی کے ایم ایل اے شیخ خورشید سمیت ساتھی ارکان کے ساتھ نعرے بازی کی اور ان کے ساتھ جھڑپ یں کیں۔
بی جے پی ارکان اسمبلی کو خورشید احمد شیخ کے ساتھ ایوان کے وسط میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور اسمبلی اسپیکر عبدالرحیم راتھر کے حکم پر انہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔
غور طلب ہے کہ آرٹیکل 370 کی بحالی اور جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ خودمختاری کی قرارداد پر عمل درآمد نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر انتخابات کے لئے اپنے منشور میں کیے گئے اہم وعدوں میں سے ایک تھا۔
دھولے میں اپنی ریلی میں وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مہا وکاس اگھاڑی کا موازنہ بغیر پہیوں یا بریک والی گاڑی سے کیا اور انہیں ریاست کے لوگوں کو لوٹنے اور بدانتظامی کا الزام عائد کیا۔
وزیر اعظم نے کہا’ایم وی اے کی‘گاڑی‘ میں نہ تو پہیے ہیں اور نہ ہی بریک ہیں اور اس بات کو لے کر لڑائی ہے کہ ڈرائیور کی سیٹ پر کون بیٹھے گا۔ سیاست میں ان کا واحد مقصد عوام کو لوٹنا ہے۔ جب ایم وی اے جیسے لوگ حکومت بناتے ہیں، تو وہ ہر سرکاری پالیسی اور ترقی میں رکاوٹ یں پیدا کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور جھڑپ میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ جاں بحق

Next Post

ٹی آر سی گرینیڈ حملے کا معاملہ حل‘تین ملی ٹنٹ معاونین گرفتار:آئی جی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

ٹی آر سی گرینیڈ حملے کا معاملہ حل‘تین ملی ٹنٹ معاونین گرفتار:آئی جی پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.