سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے وادی کشمیر میں نویں جماعت تک کے طلباء کیلئے اس دسمبر میں امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ نویں جماعت تک کے طلباء کے لئے تعلیمی سیشن نومبر،دسمبر کے شیڈول کے مطابق ہوگا۔
تاہم، اس بارے میں غیر یقینی صورتحال تھی کہ آیا امتحانات نومبر یا دسمبر میں ہوں گے یا نہیں۔ایک مامی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے اب واضح کیا ہے کہ امتحانات دسمبر میں ہوں گے۔
وزیر تعلیم ایتو نے کہا’’نویں جماعت تک کے امتحانات دسمبر میں ہوں گے۔ والدین اور طلباء کو سرد موسم کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئے۔امتحانی ہال میں تمام ضروری انتظامات کئے جائیں گے‘‘۔انہوںنے کہا کہ اس سے پہلے بھی دسمبر میں امتحانات منعقد کیے گئے تھے۔
ایتو نے کہا کہ دسویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کا تعلیمی سیشن اگلے سال نومبر سے دسمبر کے چکر میں واپس آجائے گا۔