منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جنوبی۔ جنوب تعاون افریقی تعلقات کی بنیاد ہے: نائیڈو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-05
in مقامی خبریں
A A
محکمہ سے متعلقہ کمیٹیوں کے کام میں 56 فیصد اضافہ ہوا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جنوبی۔ جنوب تعاون کے اصول کو افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات کا سنگ بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیز رفتار اور پائیدار اور دیرپا ہونے کے لئے افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون میں پیشرفت اور مواقع تلاش کیے جانے چاہئیں۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ عالمی ‘جنوبی-جنوب تعاون کے اصولوں نے تمام افریقی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی ترقی میں ایک بڑے ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ افریقی ممالک ہندوستان کے قابل اعتماد شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے طور پر اس کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مسٹر نائیڈو کل سینیگال میں ڈاکار میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے – جس کا موضوع ‘ ترنگا- ہندوستان اور سینیگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال‘تھا۔ مسٹر نائیڈو کا ہندوستان کی جانب سے سینیگال کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دونوں ممالک تکثیری روایات رکھتے ہیں، ثقافتی رواداری پر یقین رکھتے ہیں اور یہ اقدار عوام سے عوام کے تعلقات کی بنیاد ہیں۔
مسٹرنائیڈو نے کہا کہ سینیگال جیسے شراکت داروں کے ساتھ ہندوستان کی قیادت میں بین الاقوامی شمسی اتحاد لاکھوں گھروں کو مستقل طور پر روشن کرنے اور دور دراز کے لوگوں کو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سینیگال کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی شراکت داری کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور افریقہ سے عالمی نظام کو مزید مساوی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے اور اقوام متحدہ کی توسیع شدہ سلامتی کونسل کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ "اب وقت آگیا ہے کہ براعظم افریقہ جس میں 54 ممالک ہیں اور ہندوستان، جو کہ دنیا کی آبادی کا چھٹا حصہ ہے، کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا جائز حصہ ملنا چاہیے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 13ویں دن بھی مستحکم

Next Post

امرین کی ہلاکت کا’جواز‘ پیش کرنے کی پاداش میں شہری پی ایس اے کے تحت گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
بانڈی پورہ میںسینئر علیحدگی پسند لیڈر سمیت ۱۱پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

امرین کی ہلاکت کا’جواز‘ پیش کرنے کی پاداش میں شہری پی ایس اے کے تحت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.