پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر کے عوام نے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-31
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر کے عوام نے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے:وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نرمدا/۳۱اکتوبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ جموں کشمیر کے عوام نے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کردیا ہے اور ہندوستان کے آئین اور جمہوریت کو فاتح بنایا ہے۔

گجرات کے کیوڈیا میں قومی اتحاد کے دن کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا”جموں کشمیر کے لوگوں نے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے پرانے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے آئین، ہندوستان کی جمہوریت کو فاتح بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے ووٹوں سے 70 سال سے جاری پروپیگنڈے کو ختم کر دیا ہے۔ آج قومی یکجہتی کے دن پر میں جموں و کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں“۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

مودی نے مزید کہا کہ دہشت گرد آقا اب سمجھ گئے ہیں کہ بھارت کو نقصان پہنچانے سے نتائج برآمد نہیں ہوں گے کیونکہ بھارت انہیں نہیں چھوڑے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ہندوستان نے بہت سے ایسے مسائل کو حل کیا ہے جو قومی اتحاد کے لئے خطرہ تھے۔” دہشت گرد آقاو¿ں کو اب پتہ چل گیا ہے کہ ہندوستان کو نقصان پہنچانے سے نتائج برآمد نہیں ہوں گے کیونکہ ہندوستان انہیں نہیں چھوڑے گا“۔

مودی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 70 سال سے بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو مکمل طور پر نافذ نہیں کیا گیا اور آئین کا نام لینے والوں پر اس کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔

وزیر اعظم نے اس ناکامی کو جموں کشمیر میں "آرٹیکل 370 کی دیوار” سے منسوب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ "آرٹیکل 370 ہمیشہ کے لئے دفن ہو گیا ہے۔

ان کاکہنا تھا”آج پورا ملک خوش ہے کہ آزادی کی سات دہائیوں کے بعد ایک ملک اور ایک آئین کا عزم پورا ہوا ہے۔ سردار صاحب کو یہ میرا سب سے بڑا خراج عقیدت ہے۔ 70 سال تک بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو پورے ملک میں نافذ نہیں کیا گیا۔ جو لوگ آئین کا نام لیتے ہیں انہوں نے اس کی بہت توہین کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا”اس کی وجہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی دیوار تھی۔ آرٹیکل 370 کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے۔ پہلی بار اس اسمبلی انتخابات میں بلا تفریق ووٹنگ ہوئی۔ پہلی بار اس جگہ کے وزیر اعلیٰ نے ہندوستان کے آئین پر حلف لیا ہے۔ اس منظر نے ہندوستانی آئین بنانے والوں کو بے حد اطمینان دیا ہوگا، ان کی روحوں کو سکون ملا ہوگا اور یہ آئین سازوں کو ہمارا عاجزانہ خراج عقیدت ہے“۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش 31 اکتوبر کو قومی اتحاد کے دن یا راشٹریہ ایکتا دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 2014 سے اس دن کو ملک بھر میں ‘رن فار یونٹی’ کی تقریبات کے ذریعے منایا جاتا ہے، جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔

31 اکتوبر 1875 کو گجرات کے ناڈیاڈ میں پیدا ہونے والے سردار پٹیل کو آزادی سے پہلے ہندوستان کی تمام 562 شاہی ریاستوں کو متحد کرنے اور جمہوریہ ہند کے قیام میں مدد کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے 1947 سے 1950 تک ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 15 دسمبر 1950ءکو ان کا انتقال ہو گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر ایک یونین ٹیریٹری ہے‘ یہ حقیقت سب کو تسلیم کرنی چاہے:سنہا

Next Post

31 اکتوبر جموںکشمیر کے لوگوں کےلئے ایک سیاہ دن ہے : محبوبہ مفتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی

31 اکتوبر جموںکشمیر کے لوگوں کےلئے ایک سیاہ دن ہے : محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.