جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امن اورترقیاتی ایجنڈا پر ہم جموں کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے:کشن ریڈی

جب تک منتخبہ حکومت ترقیاتی ایجنڈا سے انحراف نہیں کرتی ہے ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیںجموں کشمیر میں امن اور ترقی کیلئے ہماری کمٹمنٹ ہے‘‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-25
in اہم ترین
A A
امن اورترقیاتی ایجنڈا پر ہم جموں کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے:کشن ریڈی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

حید ر آباد//(ہارون رشید شاہ)
مرکزی وزیر‘ جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں امن اور ترقی کیلئے نو منتخبہ حکومت کے ساتھ ہیں‘ لیکن نظر یاتی اشوز پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اس سے لڑے گی ۔
ریڈی نے دفعہ ۳۷۰ کی بحالی،’دہشت گردوں‘ کی رہائی ‘ پاکستان سے بات چیت اور کنٹرول لائن کے آر پار تجارت کی بحالے کے این سی کے مطالبوں کو ناقابل قبول قرار دیا ۔
حیدر آباد کے دورے پر گئے جموں کشمیر کے صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ آج بات چیت میں ریڈی نے کہا کہ نئی سرکار آنے سے یوٹی میں مرکز کے ترقیاتی کاموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وہ جاری رہیں گے ۔ان کاکہنا تھا ’’جو بھی سرکار ہو گی ‘ جموں یا پھر وادی کی ‘کام اچھا ہونا چاہیے۔جب تک منتخبہ حکومت ترقیاتی ایجنڈا سے انحراف نہیں کرتی ہے ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سرکار کسی کی بھی ہو‘جموں کشمیر میں امن اور ترقی کیلئے ہماری کمٹمنٹ ہے‘‘۔
ریڈی کاکہنا تھا کہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کی نظریں جموں کشمیر پر لگی رہتی ہیں ۔’’اس لئے وہاں امن ہو ‘ ترقی ہو‘ لوگوں کی بھلائی کے کام ہو ں،جب تک یو ٹی کی سرکار کا رویہ مثبت رہے گا ہم ایک بھی قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘‘۔
مرکزی وزیر کاکہنا تھا کہ بی جے پی ترقی اشوز اور لوگوں کی بھلائی کے اقدامات پر نو منتخبہ حکومت سے نہیں لڑے گی البتہ پالیسی اشوز پر ٹکراؤ ہوگا۔انہوں نے کہا ’’ترقی ‘ امن اور لوگوں کی بھلائی کے اقدامات پر کوئی سیاست نہیں ہو گی لیکن پالیسی کے اشوز پر ہم لڑیں گے ‘‘۔
ریڈی کاکہنا تھا ’’وہ کہیں گے کہ ۳۷۰ پر اسمبلی میں قرار داد لائیں گے ‘پاکستان سے بات چیت کا مطالبہ کریں گے ‘ایل او سی پر تجارت کی بحالی اوردہشت گردوں کی رہائی کی بات کریں گے تو ان اشوز پر ہم لڑیں گے ‘‘۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی ایجنڈا پر ’’ہم نو منتخبہ حکومت سے مل کر کام کریں گے ۔لیکن اگر کہا جائیگا کہ امبیڈ کر کے آئین کو واپس دہلی بھیج دیں گے تو پھر مل کے کیسے کام کر سکتے ہیں ۔وہ ایسا کہنا بند کر دیں ‘‘۔
ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کا پچاس سٹھ برسوں سے ایک نظریہ رہا ہے اور دفعہ۳۷۰کو ختم کرنے کیلئے اس نے کافی جد وجہد بھی کی ۔یہ نظریے کی لڑائی ہے کسی پارٹی کیخلاف لڑائی نہیں ‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ کب بحال ہو گا جبکہ یو ٹی کی سبھی جماعتیں بشمول بی جے پی اس کا مطالبہ کررہی ہیں ‘ مرکزی وزیر نے اس کا کوئی براہ راست جواب نہ دیتے ہوئے صرف اتنا کہا’’کریں گے ‘ اس پر بات کریں گے ‘‘۔ان کا اشارہ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ‘ عمرعبداللہ کی وفاقی وزیر داخلہ ‘ امت شاہ اور وزیر اعظم سے ملاقاتوں کی طرف تھا جس دوران عمر نے ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں یو ٹی کابینہ کی منظورشدہ قرار داد مرکزی حکومت کو سونپ دی ۔
ریڈی نے جموں ہی نہیں بلکہ کشمیر میں بھی حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کا کردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار نہ صرف اس جماعت نے سب سے زیادہ نشستیں جیت لیں بلکہ این سی سے بھی زیادہ ووٹ شیئر حاصل کیا ۔
مرکزی وزیر نے کہا ’’کشمیر میں ہم ایک نشست(گریز )میں ۵۰۰ سے بھی کم ووٹوں کے فرق سے ہار گئے ‘‘۔
جموں کشمیر میں دربار مو کی بحالی کے بارے میں ریڈی کاکہنا تھا کہ اگر نو منتخبہ حکومت ایسی کوئی تجویز لا تی ہے تو اس پر غور کیا جائیگا ۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس طرح کے اقدامات عام طور پر ریاستی حکومتیں کرتی ہیں اور مرکز انہیں روکتا نہیں ہے ۔
مرکزی وزیر نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ جموں کشمیر میں ودر دراز علاقوں میں ترقیاتی کام نہیںہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز گرام پنچایتوں کے ذریعے ہر گاؤںکو ان کی آباد ی کے مطابق پیسے بھیجتا ہے ۔ ان کاکہنا تھا ’’ ہم ہر گاؤں کو براہ راست دو کروڑ روپے بھیج دیتے ہیں ‘ پہلے ریاستی حکومتیں ان فنڈ کا دوسرے کاموں میں تصرف لاتی تھی لیکن براست پیسے بھیج دینے کے بعد ریاستی حکومتوں کی اس میں کوئی مداخلت نہیں ہو تی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بے گناہ لوگوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف :میر واعظ عمر فاروق

Next Post

’جموں کشمیر کا ریاستی درجہ فوری طور پر بحال کرنا ضروری ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
گوا انتخابات کے نتائج مایوس کن:چدمبرم

’جموں کشمیر کا ریاستی درجہ فوری طور پر بحال کرنا ضروری ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.