جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بلڈوزر کیس: سپریم کورٹ بہرائچ تشدد کے ملزمان کی درخواست پر بدھ کو سماعت کرے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-23
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے آج کہا کہ اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں تشدد اور فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کے خلاف ‘بلڈوزر’ کے استعمال کی مجوزہ کارروائی کے خلاف دائر درخواست کی بدھ کو سماعت ہوگی۔
جسٹس بی آر گوئی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ سی یو سنگھ اور دیگر وکلاء کی عرضی قبول کرلی ۔ عرضی گزاروں کی طرف سے اس معاملے کی جلد سماعت کی درخواست پر عدالت اس معاملے کو 23 اکتوبر کے لیے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔
بنچ کے سامنے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے وکلاء نے کہا کہ اتر پردیش حکومت فسادات میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف اس بنیاد پر انہدامی کارروائی کرنا چاہتی ہے کہ ان کی تعمیر غیر قانونی تھی۔
اس پر بنچ نے کہا "آپ اس عدالت کی طرف سے دیئے گئے احکامات سے واقف ہیں۔ اگر وہ (ریاستی حکومت) ان احکامات کی خلاف ورزی کا خطرہ مول لینا چاہتی ہے تو یہ ان کی مرضی ہے ۔”
بنچ نے اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج سے کہا کہ اسے بدھ تک کوئی کارروائی نہیں کرنی چاہئے ، اس پر ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے اتفاق کیا اور کہا کہ ہم کچھ نہیں کریں گے ۔
اتر پردیش کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ( یو پی ڈبلیو ڈی ) نے بہرائچ ضلع کے ایک گاؤں میں ایک مذہبی جلوس کے دوران موسیقی بجانے پر فرقہ وارانہ تشدد میں مبینہ طور پر ملوث تین لوگوں کی غیر منقولہ جائیداد کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم اکتوبر کو اپنے 17 ستمبر کے اس حکم میں توسیع کی تھی کہ ریاستیں اس عدالت کی اجازت کے بغیر کسی فوجداری معاملے میں ملوث ملزم کی جائیداد کو منہدم کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال نہیں کریں گی۔
تاہم، عدالت عظمیٰ نے اس کے بعد عوامی سڑکوں، فٹ پاتھوں، ریلوے لائنوں یا آبی ذخائر پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کو مستثنیٰ قرار دیا تھا، اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے بلڈوزر کارروائی کے لیے رہنما خطوط وضع کرنے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سپریم کورٹ نے یکم اکتوبر کو کہا تھا کہ وہ "بلڈوزر جسٹس” کے متنازعہ مسئلے سے نمٹنے کے لیے ملک گیر سطح پر رہنما خطوط وضع کرے گی، جس کا استعمال کچھ ریاستی حکومتیں کسی شخص پر جرم کا الزام لگنے پر اس کے گھر یا دکان کو منہدم کرنے کے لئے کرتی ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس پہنچے

Next Post

مرمو نے نیشنل واٹر ایوارڈ پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے

مرمو نے نیشنل واٹر ایوارڈ پیش کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.