کازان/نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج روس کے شہر کازان پہنچ گئے ۔
کازان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مسٹر مودی کا فوجی سلامی سے استقبال کیا گیا اور روسی حکام نے رسمی طور پر ان کا خیرمقدم کیا۔
روایتی لباس میں ملبوس خواتین مہمان کے طور پر مسٹر مودی کے استقبال کے لیے کیک اور مٹھائی کے ساتھ موجود تھیں۔ اس موقع پر ماسکو میں ہندوستان کے سفیر ونے کمار بھی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھے ۔
مسٹر مودی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے یہاں دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔
مسٹر مودی نے آج صبح نئی دہلی سے کازان کے روانہ ہونے سے قبل ‘‘ ایکس’’ پر اپنی پر ایک پوسٹ میں کہا کہ برکس کانفرنس کے دوران وہ مختلف امور پر تفصیلی مذا کرات کرنے اور مختلف رہنماوں سے ملنے کے خواہشمند ہیں ۔
کازان روس کے تاتارستان صوبے کا سب سے بڑا شہر اور صوبائی دارالحکومت ہے ۔ برازیل، روس، ہندوستان ، چین اور برازیل برکس کے بانی اراکین ہیں۔
برکس ممالک دنیا کی اہم معیشتیں ہیں۔ اس گروپ میں مزید پانچ نئے اراکین مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شامل ہونے سے اس کے اراکین کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔ اس کے رکن ممالک دنیا کی 41 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں اور عالمی معیشت میں تقریباً ایک چوتھائی اور عالمی تجارت میں ان کا 16 فیصد سے زیادہ حصہ ہے ۔