جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گگن گیرعلاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

قریبی جنگلی علاقے میں کھوجی کتوں اور ڈرونز کی مدد حاصل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-22
in اہم ترین
A A
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

encounter.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں اتوار کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں کے غیر مقامی مزدوروں پر حملے کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں پیر کو بھی حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو پوری طرح سے محاصرے میں لیا گیا ہے اور محاصرے کو مزید سخت کرنے کے لئے فورسز کی مزید کمک طلب کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نزدیکی جنگل میں آپریشن چلانے کے لئے ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کی نگرانی کے لئے سیکورٹی اعلیٰ افسر گاندربل میں خیمہ زن ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے ) کی ایک ٹیم بھی ابتدائی تحقیقات میں مدد کے لئے جائے واردات پر پہنچی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے سرینگر، سونہ مرگ روڈ پر گگن گیر کے نزدیک زڈ مورا ٹنل کی تعمیر کے لئے انفراسٹریکچر کمپنی کی طرف سے لگائے گئے کیمپ پر فائرنگ گی۔
زڈ مورا ٹنل،جو تکمیل کے قریب ہے ، ان دو ٹنلوں میں سے ایک ہے جو لداخ یونین ٹریٹری کو سال بھر باقی دنیا سے جوڑے گی۔فائرنگ کے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق جموں وکشمیر سے ہے جن میں ایک کشمیری ڈاکٹر شامل ہے ،جبکہ تین بہار کے ہیں،ایک کا تعلق پنجاب سے ہے اور ایک مدھیہ پردیش کا رہنے والا ہے ۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف لیا ‘عمر کاکشمیر زبان کا انتخاب

Next Post

بڈگام: ڈاکٹر شاہنوار احمد کا آبائی گاؤں ماتم کدے میں تبدل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
بڈگام: ڈاکٹر شاہنوار احمد کا آبائی گاؤں ماتم کدے میں تبدل

بڈگام: ڈاکٹر شاہنوار احمد کا آبائی گاؤں ماتم کدے میں تبدل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.