جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مہاراشٹر میں حکومت نے عوام کے 10,000 کروڑ روپے ڈکار لئے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-19
in قومی خبریں
A A
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی//کانگریس نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کی حکومت نے ضابطوں میں تبدیلی کرکے ٹیکس دہندگان کی جیبیں کاٹ لی ہیں اور ان کے 10,000 کروڑ روپے نکال کر ان کمپنیوں کو دے دیے ہیں جنہوں نے انتخابی بانڈز کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کو چندہ دیا ہے ۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کمپنیوں نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے چندہ لیا اور مہاراشٹر حکومت کو دیا اور دوسری طرف حکومت نے ان کمپنیوں کو امیر بنا دیا۔ ان کے لیے ضابطوں میں تبدیلی کی گئی اور ان کے فائدے کے لیے اصول بدلے گئے ۔
انہوں نے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لوٹ مار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل وہی کہانی ہے جو ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ جب بھی کوئی چور کسی بینک میں چوری کرنے جاتا ہے تو وہ سرنگ بناتا ہے اور اکثر ایسی چوریاں ہوتی ہیں، جس میں چوکیدار کی ملی بھگت ہوتی ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ مہاراشٹر میں پیش آیا ہے ، جس میں خود مہایوتی حکومت نے 10 ہزار کروڑ روپے کی ڈکیتی کی ہے ۔ یہ 10 ہزار کروڑ روپے مہاراشٹر کے لوگوں کے ہیں، جو حکومت کو ٹیکس کے طور پر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل چندہ دو ، دھندھا لو کی اسکیم چل رہی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اسے روک دیا۔ جب سے عدالت نے ان کی یہ اسکیم روکی ہے ، پیسے بٹورنے کے لیے نئی اسکیمیں بنائی جارہی ہیں۔ جب ٹینڈر جاری کیے جاتے ہیں، تو بہت سے پیرامیٹرز ہوتے ہیں، جو مختلف رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے جاتے ہیں، لیکن ان تمام پیرامیٹرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔”
رولز میں تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک معیار ہے کہ کوئی ایک کمپنی دو سے زیادہ پروجیکٹ حاصل نہیں کر سکتی لیکن دو کمپنیوں کو 4 پراجیکٹس دیے گئے ہیں۔ ایک اور معیار یہ ہے کہ کمپنی کے پاس ٹنلنگ کا تجربہ ہونا چاہیے ، جب کہ ان منصوبوں میں ٹنلنگ کا کام صرف 10 فیصد ہے ۔ اس کے باوجود اس منصوبے کا نام ہی بدل کر ٹنل رکھ دیا گیا تاکہ کام ان کمپنیوں کو دیا جا سکے ۔ انتخابی بانڈز میں 13 فیصد چندہ بھی مہاراشٹر سے اکٹھا کیا گیا۔ ایک زمانے میں ‘ڈی’ کمپنی تھی، لیکن آج مودی کے دور میں ‘ بی ‘ کمپنی آگئی ہے ، جو مہاراشٹر کو لوٹ رہی ہے ۔
مسٹر پون کھیڑا نے کہا ‘‘تعمیرات کی فی کلومیٹر لاگت جو دوسری ریاستوں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مختص کی تھی، مہاراشٹر میں دوگنی کر دی گئی۔ اس طرح حکومت نے مہاراشٹر کے ٹیکس دہندگان کی جیبوں سے 10,000 کروڑ روپے نکال کر کمپنیوں کو دیے اور دوسرے ہاتھ سے چندے کی شکل میں ان سے چھین لیے ۔ یہ بی جے پی کی لوٹ مار ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کے فیصلے پر ‘یوٹرن

Next Post

سپریم کورٹ نے بے نامی لین دین سے متعلق 2022 کا فیصلہ واپس لے لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ نے بے نامی لین دین سے متعلق 2022 کا فیصلہ واپس لے لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.