سرینگر//
وسطی ضلع بڈگام کے تحصیل چرار شریف کے کہیگام علاقے میں سی آرپی ایف گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ۱۹اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے۹کو سرینگر ریفر کیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز چرار شریف پکھر پورہ شاہراہ پر کہیگام کے نزدیک سی آر پی ایف گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر لڑھک گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر سب ضلع ہسپتال چرار شریف منتقل کیا جہاں سے۹کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔
سب ضلع ہسپتال چرار شریف میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پکھر پورہ چرار شریف شاہراہ پر پولیس چوکی کے نزدیک سی آر پی ایف گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے ۔
ڈاکٹر نے کہاکہ۱۹سی آر پی ایف اہلکار جو کہ اس حادثے میں زخمی ہوئے کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے۹کو سری نگر منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔