سرینگر//
سرینگر پولیس نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کی پادائش میں تین افراد کو پولیس تھانے پر طلب کیا۔
سری نگر پولیس نے ایکس پر لکھا’’سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے تین افراد کو پوچھ گچھ کی خاطر طلب کیا ہے ‘‘۔
پولیس نے کہاکہ ملوثین کے خلاف مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اشتعال انگیز مواد پوسٹ یا شیئر کرنے سے احتراز کریں کیونکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔