جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی کا کوئی بھی واقع پیش آیا تو پاکستان میں گھس کر جوابی کارروائی کریں گے:راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-30
in اہم ترین
A A
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگربھارت میں کوئی بھی بڑا دہشت گردی کا واقع رونما ہوا تو گھس کا ماریں گے ۔
سنگھ نے کہاکہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے تاہم دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔
راجناتھ سنگھ نے مزید بتایا’’پاکستان میں دہشت گردی کی فیکٹریاں چلائی جارہی ہیں ، ہندوستان کی ہر سرکار نے پاکستان کو سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آر ہا ‘‘۔
ان باتوں کا اظہار وزیر دفاع نے گریز میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
وزیر دفاع نے کہاکہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کا نعرہ دیا اور پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خاطر پیدل وہاں چلے گئے لیکن اس کا جواب پڑوسی ملک نے دہشت گردی کی صورت میں دیا۔
سنگھ نے کہا’’موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام پروٹوکول توڑ کر نواز شریف سے ملنے گئے لیکن اس بار بھی ہمسایہ ملک نے اس کا منفی جواب دیا‘‘۔
وزیر دفاع نے کہاکہ جموںکشمیر میں دو سیاسی خاندانوں نے لمبے عرصے تک حکمرانی کی اور یہاں کے لوگوں کو مصیبتوں میں ڈال دیا۔
سنگھ نے کہا’’جموںکشمیرکے موجودہ اسمبلی انتخابات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ پوری دنیا کی نظریں اس پر ٹکی ہوئی ہے لہذا لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے‘‘ ۔ان کے مطابق دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموںکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا، مودی سرکار نے یہاں تعمیر وترقی کا جال بچھانے کی خاطر ۹۰ہزار کروڑ روپیہ کا پیکیج بھی دیا۔
پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کہا کرتے تھے کہ دوستوں کو بدلایا جاسکتا ہے پڑوسیوں کو نہیں ۔
وزیر دفاع کے مطابق پاکستان بین الاقوامی ممالک سے فنڈ حاصل کرکے دہشت گردی کی فیکٹریاں چلا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ کشمیر میں دہشت گردی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ۔
مرکزی وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی ہر سرکار نے پاکستان کو سمجھایا کہ وہ دہشت گردی کی فیکٹریاں بند کریں لیکن پڑوسی ملک اپنی سرزمین پر بھارت مخالف سرگرمیاں چلانے کی اجازت دے رہا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو یہ نہیں بولنا چاہئے کہ اگر ضرورت پڑی تو نیا ہندوستان پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔
سنگھ نے کہا’’جو لوگ اُس پار بیٹھ کر جموں وکشمیر کے خلاف منصوبے بنا رہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی‘‘۔
وزیر دفاع نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت میں دہشت گردی کا کوئی بھی بڑا واقع رونما ہوا تو پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کے بارے میں وزیر دفاع نے کہاکہ پڑوسی ملک بین الاقوامی فورموں پر کشمیر اور ہندوستان کو بدنام کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترکی نے بھی اب پاکستان کا ساتھ چھوڑ دیا اورا ب پاکستان پوری دنیا میں الگ تھلگ ہو کررہ گیا ہے ۔
وزیر دفاع کے مطابق ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی بنائے رکھنے کی خاطر اس کا بین الاقوامی فورموں پر ساتھ دیا لیکن اس بار ترکی نے بھارت کے موقف کی تائید کی جس وجہ سے پاکستانی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کے شکار ہو ئے ۔
اپنے خطاب میں گریز کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ پہلی دفعہ یہاں آنے کا موقع ملا اور واقعی میں یہ جنت کا ایک ٹکڑا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کی پادائش میں تین افراد پولیس اسٹیشن طلب :سری نگر پولیس

Next Post

کٹھوعہ انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

کٹھوعہ انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.