جموں//
جموںکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گرسو علاقے میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے گرسو علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دریائے چناب میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو دریا سے نکالا گیا ہے جبکہ خاتون کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے ۔
ہلاک شدگان کی شناخت عمران حسین اور سمیہ بانو ساکنان سرور دربشالہ کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے جبکہ زخمی خاتون کی شناخت اقرا بانو دختر عمران حسین ساکن سرور دربشالہ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔