جموں//
جموںکشمیر پولیس نے جموں کے بٹھنڈی علاقے میں دو چوروں کو گرفتار کرکے مال مسروقہ بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے بٹھنڈی میں دو چوروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ۸لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ مال مسروقہ میں ایک آلٹو کار اور کچھ الیکٹرانک سامان شامل ہے ۔
ترجمان نے ملزموں کی شناخت اشوک کمار اور سونو سنگھ کے طور پر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے کئی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔