اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راہل گاندھی اگلے ہفتہ جموں میں مختلف شعبوں کے پیشہ ور افراد سے ملاقات کریں گے

’سابق کانگریسی صدر سرینگر میں پیشہ ورانہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ ان برادریوں کو درپیش مسائل کو بہتر طور پر سمجھا جاسکے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-21
in اہم ترین
A A
جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

جموں//
کانگریس لیڈر‘ راہل گاندھی ۲۵ ستمبر کو جموں و کشمیر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد سے ملاقات کریں گے جو جموں و کشمیر میں درپیش چیلنجوں پر کھلی بات چیت کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور قومی سطح پر ان کی آواز کو سننے کا موقع فراہم کرے گا۔
آل انڈیا پروفیشنل کانگریس (اے آئی پی سی) کی جموں و کشمیر اکائی کے سربراہ‘ سنجے سپرو نے کہا کہ ’ڈوگری دھام‘ کے عنوان سے یہ میٹنگ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لوک سبھا کی انتخابی مہم کے دوران ہوگی۔
راہل گاندھی سرینگر میں پیشہ ورانہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ ان برادریوں کو درپیش مسائل کو بہتر طور پر سمجھا جاسکے۔
سپرو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم جموں و کشمیر کے پیشہ ور افراد کی۲۵ستمبر کو جموں میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ منعقد کر رہے ہیں۔
آل انڈیا پروفیشنل کانگریس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تقریب پیشہ ور افراد کے لئے خطے میں اہم چیلنجوں کے بارے میں ایک کھلے مکالمے میں مشغول ہونے کا ایک اہم موقع ہے، جو قومی سطح پر ان کے خدشات کو اٹھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
سپرو نے مزید کہا’’پہلی بار، اے آئی پی سی جیسا سیاسی پلیٹ فارم پیشہ ور افراد کو اپنے خدشات، امنگوں اور خیالات کو براہ راست شیئر کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے‘‘۔
ان کاکہنا تھا کہ راہل کی شمولیت جموں کشمیر کے مستقبل کی تشکیل میں پیشہ ور برادری کی اہمیت کے بڑھتے ہوئے اعتراف کو ظاہر کرتی ہے۔
آل انڈیا پروفیشنل کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ پیشہ ور افراد کو ممکنہ حل پر تعاون کرتے ہوئے معاشی ترقی، روزگار کے مواقع، صنعت سے متعلق چیلنجز اور جدت طرازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پیشہ ور افراد کو اس اہم بات چیت میں شامل ہونے اور جموں و کشمیر کے مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔
سپرو نے کہا کہ جموں پروگرام کے بعد کشمیر میں بھی اسی طرح کا اجتماع منعقد کیا جائے گا اور تاریخ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
راہل سرینگر اور جموں میں کانگریس امیدواروں کے لئے انتخابی مہم بھی چلائیں گے اور اگلے چند دنوں میں جڑواں شہروں میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ ۲۳ستمبر کو راہل گاندھی جموںکشمیر کانگریس یونٹ کے صدر اور سابق وزیر طارق حامد قررہ کی حمایت میں سرینگر کے شالٹنگ حلقہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے اور جموںکشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران پونچھ ضلع کے سورن کوٹ حلقہ میں ایک اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
توقع ہے کہ وہ ۲۵ ستمبر کو جموں میں ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔
اس ماہ کے اوائل میں راہل گاندھی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز ۴ستمبر کو رام بن ضلع کے گول علاقے اور اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقے میں دو عوامی ریلیوں سے کیا تھا۔
یہ ریلیاں جموں و کشمیر کانگریس کے سابق صدر وکر رسول وانی اور اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر جی اے میر کی حمایت میں منعقد کی گئیں۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات دس سال کے وقفے کے بعد ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں دو چور گرفتار مسروقہ مال بر آمد:پولیس

Next Post

نیشنل کانفرنس کی وجہ سے کشمیر کو متنازعہ‘ قرار دیا گیا ‘ریڈی کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
این سی کی وجہ سے کشمیر کو متنازعہ‘ قرار دیا گیا :ریڈی

نیشنل کانفرنس کی وجہ سے کشمیر کو متنازعہ‘ قرار دیا گیا ‘ریڈی کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.