جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جھوٹ ہی جھوٹ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-09-21
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

ایسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیںہے کہ اس سوقت الیکشن کا سیزن ہے اور… اور اس لئے کشمیر میں جھوٹ کا بھی سیزن ہے ۔ نہیں صاحب ایسا نہیں ہے ۔ جھوٹ کشمیر کا وہ واحد سیزن ہے جو سال بھر چلتا ہے… الیکشن ہو یا نہ ہو۔یہاں اتنا جھوٹ چلتا ہے کہ بے چارہ جھوٹ خود کو کبھی کبھی سچ مانے لگتا ہوگا اور… او ر اس لئے مانے لگتا ہوگا کہ… کہ کشمیر میں جھوٹ کو سچ کے طور پیش کیا جاتا ہے یا پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اس کوشش میں ہر ایک پیش پیش ہے… کشمیر کی سیاسی جماعتیں… کشمیر کی بیوروکریسی ‘ کشمیر کے حکام… دہلی میں بیٹھے کشمیر کو اپنی انگلی پر نچانے والے… سب کے سب کشمیر کے بارے میں ہول سیل میں جھوٹ بولتے ہیں… وہ جھوٹ بولتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کشمیر میں کچھ نہیں بدلا ہے… وہ بھی جھوٹ بولتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کشمیر میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں… وہ جھوٹ بولتے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں اب حالات معمول پر آگئے ہیں اور… اور وہ بھی جھوٹ بولتے ہیں جو کہتے ہیں کہ کشمیر میں حالات بالکل بھی معمول پر نہیں آگئے ہیں… وہ جھوٹ بولتے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ ۳۷۰ کشمیر کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی… اور وہ بھی جھوٹ بولتے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں ترقی کی وجہ ۳۷۰ تھی… وہ جھوٹ بولتے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ گزشتہ ۳۵ برسوں کے تشدد کی وجہ ‘ اس تشدد اوراس میں ہلاکتوں کیلئے دفعہ ۳۷۰ ہی ذمہ دار ہے اور… اور وہ بھی جھوٹ بولتے ہیں جن کا جاننا اور ماننا ہے کہ کشمیر میں تشدد کی وجہ کچھ اور ہو سکتی ہے یا کچھ بھی ہو سکتی ہے… لیکن… لیکن دفعہ ۳۷۰ نہیں ہو سکتی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہے ۔کشمیر میں اور کشمیر کے بارے میں جھوٹ کی فہرست لمبی نہیں بلکہ بہت زیادہ لمبی ہے… یوں سمجھ لیجئے کہ کشمیر یا کشمیر کے باہر کشمیر کے بارے میں جو بھی بول رہا ہے وہ سب کچھ بول رہا ہے لیکن وہ سچ نہیں بول رہا ہے اور… اور وہ جو بول رہا ہے وہ اس کا سچ ہو سکتا ہے… صرف اس کا سچ … کشمیر کا سچ نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ہم نے کبھی پاکستانی ایجنڈا نافذ نہیں کیا‘

Next Post

خواجہ آصف پرسیاسی مرگی کا دورہ 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

خواجہ آصف پرسیاسی مرگی کا دورہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.