ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انجینئر رشیدکا بھاجپا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں:انوراگ ٹھاکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-13
in اہم ترین
A A
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کے روز کہاکہ جو لوگ انجینئر رشید کو بی جے پی کے ساتھ جوڑ رہے ہیں انہیں ہار سامنے دکھائی دے رہی ہے۔
ٹھاکر نے کہاکہ انجینئر رشید کا بی جے پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہیں حقیقت سے کوسوں دور ہیں ۔
ان باتوں کا اظہار ممبر پارلیمنٹ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ٹھاکر نے کہاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس بار جموں کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا’’جموںکشمیر کے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں‘‘۔
کانگریس این سی اتحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ دونوں پارٹیاں دفعہا۳۷۰کوواپس لانا چاہتی ہیں۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا’’اگر دفعہ ۳۷۰واپس آئی تو جموںکشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو پھر سے تقویت ملے گی لہذا لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے ‘‘۔
ان کے مطابق دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے نتیجے میں ہی جموں کشمیر میں دہشت گردی ، علیحدگی پسندی اور پتھراو کا خاتمہ ہوا ہے ۔
انجینئر رشید کو بی جے پی کے ساتھ جوڑنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں انوراگ ٹھاکر نے کہا’’نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو ہار سامنے دکھائی دے رہی ہیں لہذا وہ اس طرح کی افواہیں پھیلا رہی ہیں‘‘۔
ٹھاکر نے واضح کیا کہ انجینئر رشید بی جے پی کا پراکسی نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہیں حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔
رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ ملک کے جمہوری نظام میں ہر کسی کو حصہ لینے کا حق حاصل ہے ۔
راہل گاندھی کی جانب سے امریکہ میں دئے گئے بیان پر ٹھاکر نے کہاکہ کانگریس لیڈر بھارت کو دنیا بھر میں بدنام کرنے پر تلا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کی پارٹی نے مرکز میں تیسری مرتبہ ہار کا منہ دیکھا جس کے نتیجے میں وہ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
دوستانہ نشستوں پر این سی کانگریس کے درمیان لفظی جنگ شروع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے اورایک سوال کے جواب میں ٹھاکر نے کہاکہ یہ جتنا مرضی دوستانہ میچ کھیلیں لیکن جیت بی جے پی کی ہی ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۱منشیات فروش گرفتار، ممنوع نشیلی اشیاء ضبط :پولیس

Next Post

کپوارہ میں جعلی سونے کے بسکٹوں کے ریکیٹ کا پردہ فاش، تین گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

کپوارہ میں جعلی سونے کے بسکٹوں کے ریکیٹ کا پردہ فاش، تین گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.