جموں//
جموںکشمیر کے ضلع سانبہ کے سرحدی علاقے میں موٹار شیل پایا گیا جس کو بعد ازاں ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کی صبح معمول کی پیٹرولنگ کے دوران بارڈر سیکورٹی فورسز نے چاچوال گاوں میں ایک موٹار شیل دیکھا جس کے متعلق انہوں نے بی ڈی ایس کو مطلع کیا۔
ذرائع نے کہاکہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس زنگ آلودہ شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔