اتوار, مئی 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بی جے پی کی مشکلات جاری‘ لیڈروں کے استعفے بھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-31
in تازہ تریں
A A
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/ 31 اگست

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے حلقوں میں امیدواروں کے انتخاب کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ضلع صدر سمیت بی جے پی کے دو اور رہنماو¿ں نے ہفتہ کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

متعلقہ

مربوط کاوشوں سے 6 تا 12 مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے :الطاف کلو

راحل پونچھ میں :’فکر نہ کریں، سب کچھ معمول پر واپس آ جائے گا‘

جموں کے مضافات میں چھمب اسمبلی حلقہ کے کھوڑ بلاک میں سینکڑوں بی جے پی کارکنوں نے سابق ایم ایل اے راجیو شرما کو میدان میں اتارنے کے خلاف ریلی نکالی۔

بی جے پی کو 26 اگست کو اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کے فورا بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اپنی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس میں پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں نے جموں خطے کے متعدد اضلاع میں احتجاج کیا۔

نقصانات پر قابو پانے کی کوشش میں پارٹی نے مرکزی وزراءسمیت کئی سرکردہ رہنماو¿ں کو متحرک کیا تاکہ حالات پر قابو پانے کے لئے ناراض رہنماو¿ں تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ اس کے دو باغی رہنما پہلے ہی رام بن اور پدر ناگسینی اسمبلی حلقوں سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرچکے ہیں، جو 18 ستمبر کو تین مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 24 حلقوں میں شامل ہیں۔

کشمیر سنگھ نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ” میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں جس کے لئے میں نے 42 سال تک کام کیا ہے۔ پارٹی نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جو نیشنل کانفرنس (این سی) سے آیا تھا اور دہائیوں سے ہمارے نظریے کی مخالفت کر رہا تھا“۔

بی جے پی نے سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیا کو سانبہ حلقہ سے میدان میں اتارا ہے، جو اکتوبر 2021 میں نیشنل کانفرنس چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

سنگھ کا مزید کہنا تھا”ہم نے سانبا میں بی جے پی کو مضبوط کیا اور جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی اور بی جے پی کے نظریات کو آگے بڑھانے کے لئے بے شمار قربانیاں دیں۔ ہم نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے لئے مظاہرے کیے اور ہڑتالیں کیں اور ٹکٹ اس شخص کو دیا گیا جو ہمیشہ ہمارے نظریے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف تھا۔ یہ عام مزدوروں کے ساتھ انصاف نہیں ہے“۔

حالانکہ سنگھ نے کہا کہ اگر پارٹی قیادت امیدوار کو تبدیل کرنے اور پارٹی کے کسی سینئر رکن کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں گے، بصورت دیگر انہوں نے کہا”میں اس جدوجہد کو آگے بڑھاو¿ں گا اور ان کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کروں گا“۔انہوں نے کہا کہ ان کے لئے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ تھا جسے انہوں نے ”اپنے خون اور پسینے سے پروان چڑھایا تھا“۔

جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا کو لکھے گئے اپنے استعفے میں سنگھ نے کہا کہ انہوں نے مجھے ٹکٹ نہ دینے کی ایک وجہ پوچھی تھی لیکن کوئی بھی جواب نہیں دے سکا۔

سنگھ نے کہا”پارٹی نے مجھے ایک لیڈر کے طور پر صرف اس وقت اہمیت دی جب کام کی ضرورت تھی، لیکن جب ٹکٹوں کی تقسیم کی بات آئی، تو وہ باہر سے کسی کو لائے۔ اگر پارٹی کے کسی کارکن کو ٹکٹ دیا جاتا تو میں یہ قدم نہ اٹھاتا، لیکن کسی بیرونی شخص کو لانے سے میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے“۔

بی جے پی کے ایک اور یوتھ لیڈر کنو شرما نے بھی ایک ’بدعنوان‘ لیڈر کو ٹکٹ دیئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے جموں ضلع صدر کنو شرما نے کہا کہ وہ تنظیم اور اس کے نظریے سے جڑے اپنے خاندان کی تیسری نسل کے رکن ہیں لیکن جموں ایسٹ سے یودھویر سیٹھی کو ٹکٹ دینے کا پارٹی کا فیصلہ ان کے ضمیر کو قابل قبول نہیں ہے۔

شرما نے کہا کہ سیٹھی اپنی کرپشن کے لیے مشہور ہیں جب ان کی اہلیہ پریا سیٹھی وزیر تعلیم تھیں۔ شرما نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے اپنے استعفے میں کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ممبروں کے ساتھ اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں اور میری ٹیم کو فوری طور پر تحلیل کردیا جاتا ہے۔

بی جے پی کو ٹکٹوں کی تقسیم پر جموں نارتھ، جموں ایسٹ، پڈر، رام بن، شری ماتا ویشنو دیوی، چھمب اور اکھنور حلقوں کے پارٹی کارکنوں کی سخت ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن: پہلے مرحلے کےلئے تصویرواضح

Next Post

جموں کشمیر میں عسکریت پسندی اپنے آخری مراحل میں ہے:ریڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مربوط کاوشوں سے 6 تا 12 مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے :الطاف کلو
تازہ تریں

مربوط کاوشوں سے 6 تا 12 مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے :الطاف کلو

2025-05-24
راحل پونچھ میں :’فکر نہ کریں، سب کچھ معمول پر واپس آ جائے گا‘
تازہ تریں

راحل پونچھ میں :’فکر نہ کریں، سب کچھ معمول پر واپس آ جائے گا‘

2025-05-24
اب لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکتے ہیں:وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکیج کا معاملہ مرکز سے اٹھائیں گے :عمر عبداللہ

2025-05-23
بھارت میں دہشت گردی کو مکمل طور پر پاکستان کی حمایت حاصل ہے : امت شاہ
تازہ تریں

بھارت میں دہشت گردی کو مکمل طور پر پاکستان کی حمایت حاصل ہے : امت شاہ

2025-05-23
کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک
تازہ تریں

کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری

2025-05-23
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

ہیٹ ویو: پیر سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

2025-05-22
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا ‘امریکہ ،امریکہ میں تھا :جے شنکر

2025-05-22
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

پاکستان کے ساتھ تجارت اور نہ مذاکرات ہوں گے :وزیر اعظم

2025-05-22
Next Post
جموں کشمیر میں عسکریت پسندی اپنے آخری مراحل میں ہے:ریڈی

جموں کشمیر میں عسکریت پسندی اپنے آخری مراحل میں ہے:ریڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.