پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکیج کا معاملہ مرکز سے اٹھائیں گے :عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-23
in تازہ تریں
A A
اب لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکتے ہیں:وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے :وزیر اعلیٰ

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

سرینگر/23مئی
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کو کہا ہے کہ حالیہ پاکستانی شیلنگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور حکومت جلد ہی اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے رجوع کر کے متاثرین کے لیے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کرے گی۔
سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا”تخمینے کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے ۔ صرف دو اضلاع کی رپورٹوں کا انتظار ہے ۔ جیسے ہی یہ رپورٹیں موصول ہوں گی، ہم مرکز سے اس معاملے کو اٹھائیں گے اور متاثرین کیلئے ایک مناسب امدادی پیکیج کی کوشش کریں گے “۔
واضح رہے کہ یہ شیلنگ۷مئی کو ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد پیش آئی تھی۔
پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی میں 8 سے 10 مئی کے درمیان 27 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
وزیر اعلیٰ نے ان سیاسی وفود کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ شیلنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا”میں ٹی ایم سی رہنما¶ں کا شکر گزار ہوں جو سب سے پہلے یہاں آئے ۔ انہوں نے پونچھ کا دورہ کیا اور اب راجوری میں موجود ہیں۔ ان کے دورے ہمیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ مشکل گھڑی میں ملک کے دیگر حصوں سے لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں“۔
عمر عبداللہ نے یہ بھی بتایا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہفتے کو پونچھ کا دورہ کریں گے اور شیلنگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے ۔
تاہم جب ان سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اس تنقید کے بارے میں پوچھا گیا کہ نیشنل کانفرنس کی حالیہ قراردادیں مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کہنے پر منظور کی گئی ہیں، تو انہوں نے جواب دیا”ٹھیک ہے ، انہیں کہنے دیں“۔
وزیر اعلیٰ نے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے دائر کی گئی چارج شیٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ سی بی آئی نے جمعرات کو ملک سمیت آٹھ افراد کے خلاف 2,200 کروڑ روپے کے کِرو پن بجلی پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں فرد جرم داخل کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت میں دہشت گردی کو مکمل طور پر پاکستان کی حمایت حاصل ہے : امت شاہ

Next Post

پیٹ… پاپی پیٹ کی آگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہم پابندیوں کے فیصلوں کے حق میں کبھی نہیں:عمر عبداللہ
تازہ تریں

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے :وزیر اعلیٰ

2025-06-15
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

2025-06-15
سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی
تازہ تریں

سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی

2025-06-15
logoo76-1
تازہ تریں

کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ٹولولنگ چوٹی پر فوج کاخصوصی مشن

2025-06-14
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
تازہ تریں

پونچھ میں محکمہ ریونیو کا اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی

2025-06-14
تازہ تریں

امرناتھ جی یاترا:یاتریوں کیلئے ۱۲۵لنگر قائم کئے جائیں گے

2025-06-13
تازہ تریں

سنٹرل جیل اور کوٹ بلوال کی سکیورٹی اب سی آئی ایس ایف کے سپرد

2025-06-13
تازہ تریں

آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کرنا بھی سماجی و اقتصادی اصلاحات تھی:جتیندر سنگھ

2025-06-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

پیٹ… پاپی پیٹ کی آگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.