پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مربوط کاوشوں سے 6 تا 12 مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے :الطاف کلو

پہلگام/ 24 مئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in تازہ تریں
A A
مربوط کاوشوں سے 6 تا 12 مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے :الطاف کلو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے :وزیر اعلیٰ

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

سیاحتی مقام پہلگام گرچہ 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے ، جس میں 25 سیاحوں اور ایک مقامی شخص نے جانیں گنوائیں، کے بعد مسلسل سنساں ہے اور ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے تاہم مقامی رکن اسمبلی الطاف احمد وانی، جو الطاف کلو کے نام سے مشہور ہیں، پُر امید ہیں کہ اگر امن بر قرار رہا اور بحالی کی مربوط کوششیں کی گئیں تو چھ ماہ سے ایک سال کی مدت میں ہی شعبہ سیاحت کو واپس پٹری پر لایا جا سکتا ہے ۔
تین بار رکن اسمبلی رہنے والے اور ریاستی اسمبلی میں حکمراں جماعت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے ڈپٹی چیف وہپ الطاف کلو 22 اپریل کے بہیمانہ واقعے کے بعد وادی بائسرن تک پہنچنے والے پہلے سیاسی لیڈر ہیں۔
ممبر اسمبلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس حملے سے مقامی نفسیات اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
کلو نے یو این آئی کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا”امن بتدریج بحالی کی پٹری پر گامزن ہو رہا ہے تاہم اس کے باوجود مقامی لوگ اور سیاح ابھی بھی خوف محسوس کر رہے ہیں“۔
انہوں نے کہا”سکیورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی کے ساتھ سکیورٹی صورتحال بھی بحال ہو رہی ہے اور مقامی انتظامیہ حالات معمول پر لانے کےلئے کوشاں ہے “۔
شعبہ سیاحت پہلگام کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس پر بالواسطہ یا بلا واسطہ ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی کا انحصار ہے لیکن 22 اپریل کو ہونے والے حملے سے اس شعبے کو زور دار جھٹکا لگا جس سے ہوٹل مالکان، گھوڑے بان، ٹورسٹ گائیڈ، دکاندار اور دیگر متعلقہ افراد پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ۔
این سی رکن اسمبلی کہتے ہیں”شعبہ سیاحت بری طرح سے متاثر ہوا ہے تاہم صورتحال کی بہتری کے ساتھ اس کی بحالی بھی متوقع ہے “۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے مشکلات کے حل کےلئے پہلے ہی کئی اقدام پر کام کر رہی ہے ۔
ان کا کہنا ہے”سیاحوں کو واپس راغب کرنے کے لیے تشہیری مہموں اور حفاظتی یقین دہانیوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ، سیاحوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے وقت کے ساتھ مسلسل کوششیں کرنے کی ضرورت ہے “۔
کلو نے کہا”لوگوں کے حوصلے بلند ہیں جو ہمارے لئے امید افزا ہیں“۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پہلگام میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے میں کئی برسوں میں پہلے ہی وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا چکی ہے اور حملے کے بعد ہونے والے نقصان کا تفصیلی تخمینہ حکومت کو پیش کر دیا گیا ہے ۔
این سی رکن اسمبلی نے کہا”ہم نے نقصانات کے حوالے سے حکومت کو تفصیلی رپورٹس پیش کر دی ہیں اور متاثرہ سرمایہ کاروں کے لیے ریلیف پیکجز اور نرم قرضوں کا مطالبہ کیا ہے “۔ان کا کہنا ہے”حکومت نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ہم فوری عملدرآمد پر زور دے رہے ہیں“۔
اس حملے سے جو طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے وہ گھوڑے بان ہیں جنہیں پوچھ تاچھ کے لئے تھانوں پر بھی طلب کیا جا رہا ہے ۔
حکمران جماعت کے لیڈر نے کہا”میں نے یہ معاملہ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے ہم ان یومیہ مزدوروں کے لیے آسان پوچھ تاچھ، شناختی کارڈ کے اجراءاور فوری مالی ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں“۔انہوں نے عوامی پارکوں اور سیاحتی مقامات کی مکمل بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
عوامی پارکوں اور سیاحتی مقامات کی بندش کا یہ فیصلہ حملے کے فوری بعد مزید خطرات کو روکنے کے لیے لیا گیا تھا۔
کلو کا کہنا ہے”پارکوں کی بندش سے سیاحت کی مزید حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور مقامی کاروبار متاثر ہوتا ہے گرچہ سیکورٹی اہم ہے لیکن مکمل بندش سے بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے “۔
انہوںنے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوامی مقامات کو کنٹرولڈ حالات میں دوبارہ کھولے اور سیاحتی مقامات کو مکمل طور پر بند کیے بغیر سیکیورٹی کو یقینی بنائے ۔کلو نے کہا”میں حکام پر زور دے رہا ہوں کہ وہ پارکس کو کنٹرول شدہ رسائی اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ کھولیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راحل پونچھ میں :’فکر نہ کریں، سب کچھ معمول پر واپس آ جائے گا‘

Next Post

ٹرمپ کس مٹی کا بنا ہے ؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہم پابندیوں کے فیصلوں کے حق میں کبھی نہیں:عمر عبداللہ
تازہ تریں

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے :وزیر اعلیٰ

2025-06-15
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

2025-06-15
سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی
تازہ تریں

سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی

2025-06-15
logoo76-1
تازہ تریں

کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ٹولولنگ چوٹی پر فوج کاخصوصی مشن

2025-06-14
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
تازہ تریں

پونچھ میں محکمہ ریونیو کا اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی

2025-06-14
تازہ تریں

امرناتھ جی یاترا:یاتریوں کیلئے ۱۲۵لنگر قائم کئے جائیں گے

2025-06-13
تازہ تریں

سنٹرل جیل اور کوٹ بلوال کی سکیورٹی اب سی آئی ایس ایف کے سپرد

2025-06-13
تازہ تریں

آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کرنا بھی سماجی و اقتصادی اصلاحات تھی:جتیندر سنگھ

2025-06-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ٹرمپ کس مٹی کا بنا ہے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.