جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن: پہلے مرحلے کےلئے تصویرواضح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-31
in تازہ تریں
A A
پہلا مرحلہ:۲۷۹نامزدگیاں داخل۔۔۔پانپور‘ بھدرواہ ‘ ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ۱۶؍اُمید وار

Election

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۳۱اگست

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے مقابلے کے لئے لکیریں کھینچ دی گئی ہیں اور بیشتر نشستوں پر کثیر الجہتی مقابلے دیکھنے کی امید کی جاتی ہے ۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد اسمبلی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور تین مرحلوں پر محیط ان انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 18 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

پہلے مرحلے کے 24 انتخابی حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی واپس نکالنے کی آخری تاریخ جمعہ کی شام کو ختم ہوئی جس کے بعد اس مرحلے کے لئے کل 219 امید وار مقابلے میں رہ گئے ۔

وادی کشمیر میں اننت ناگ، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع پر پھیلی 16 انتخابی حلقوں کے لئے 155 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

ان انتخابی حلقوں میں سے سب سے زیادہ 14 امید وار پلوامہ کے پانپور اسمبلی حلقے سے لڑ رہے ہیں جبکہ سب کم 3 امید وار اننت ناگ کے سری گفوارہ بجبہاڑہ حلقے سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں جو نمایاں امید وار اپنی قسمت آز مائی کر رہے ہیں ان میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی، سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی،نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر سکینہ یتو، نیشنل کانفرنس کے ہی سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی، پی ڈی پی کے نوجوان لیڈر وحید پرہ، بی جے پی کے صوفی یوسف،کالعدم جماعت اسلامی کے سابق رکن طلعت مجید خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے 24 حلقوں میں سے بیشتر حلقوں پر کثیر الجہتی مقابلہ متوقع ہے کیونکہ سر نو حد بندی کی وجہ سے نئے معاملات او پیچیدگیاں سامنے آئی ہیں۔

مبصرین نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان قبل از انتخابات الائنس سے پی ڈی پی اور آزاد امید واروں کو مشکلات کا سامنا کرنے پڑ سکے گا۔

تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 25 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی 4 ستمبر کو جموں و کشمیر میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے: میر

Next Post

بی جے پی کی مشکلات جاری‘ لیڈروں کے استعفے بھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا

بی جے پی کی مشکلات جاری‘ لیڈروں کے استعفے بھی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.