جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یہ بی جے پی کیلئے الیکشن نہیں بلکہ این سی اور کانگریس کیخلاف جنگ ہے‘

لوگ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا ساتھ دیں یا پھر ترقی کو چن لیں :ریڈی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-31
in اہم ترین
A A
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

Kishan

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

جموں//
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے جموں وکشمیر الیکشن امور کے انچارج جی کشن ریڈی کا کہنا ہے جموں وکشمیر میں ہونے والے انتخابات میں لوگوں کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو انہیں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا ساتھ دینا ہے یا ترقی کا راستہ چننا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار ریڈی نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا ۔مرکزی وزیر کے مطابق دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں۔
ریڈی نے کہا’’گزشتہ سات دہائیوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق سلب کئے جارہے تھے تاہم آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کے بعد سبھی طبقوں سے وابستہ لوگوں کو انصا ف ملاہے ‘‘۔
مرکزی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ الیکشن صرف بھاجپا کیلئے چناؤ نہیں بلکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔
ریڈی نے کہا’’راہل گاندھی اور عمر عبداللہ کا مقصد جموں وکشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو پھر سے زندہ کرنا ہے لیکن بھاجپا اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ بی جے پی کا مقصد پاکستان اور اس کے پراکسیوں کو اسمبلی انتخابات میں جیت سے روکنا ہے ۔ان کے مطابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اتحاد جموں وکشمیر کیلئے خطرناک ہے کیونکہ دونوں پارٹیاں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے تئیں نرم گوشہ رکھتی ہیں ۔
ریڈی کا کہنا تھا جموںکشمیر میں ہونے والے انتخابات میں لوگوں کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو انہیں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا ساتھ دینا ہے یا ترقی کا راستہ چننا ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کو برباد ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں یا پھر ترقی یافتہ ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی جلد ہی اپنا منشور جاری کرے گی جس میں تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گااور یہ کہ ہمارا منشور امن ، خوشحالی اور ترقی کی بات کرئے گا۔
ریڈی نے مزید بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ہمیشہ جموں صوبے کو نظر انداز کیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کا سینئر لیڈر ٹکٹوں کی تقسیم پر مستعفی‘آزاد امیدوار کے طور پر لڑنے کی وارننگ

Next Post

’نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کو اپنی سلطنت سمجھتی ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

’نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کو اپنی سلطنت سمجھتی ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.