جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کا سینئر لیڈر ٹکٹوں کی تقسیم پر مستعفی‘آزاد امیدوار کے طور پر لڑنے کی وارننگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-31
in اہم ترین
A A
کرپشن کے الزامات یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دیدیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی کے اندر ایک اور بغاوت میں پارٹی کے سینئر لیڈر چندر موہن شرما نے جمعہ کو پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کی دھمکی دی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بی جے پی کو ناراضگی کا سامنا ہے اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے جموں خطے کے کئی اضلاع میں احتجاج کیا ہے۔ اس کی وجہ سے پارٹی نے نقصان پر قابو پانے کی مشق شروع کی ہے اور صورتحال پر قابو پانے کیلئے مرکزی وزراء سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں کو تعینات کیا ہے۔
مینڈیٹ کی’ غیر منصفانہ‘ تقسیم پر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید ناراضگی اور غصہ ہے۔ وہ اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
توی آندولن کے کنوینر شرما نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس سے بہت دکھ ہوا ہے کہ بی جے پی کے سینئر ترین رہنماؤں میں سے ایک میں نے دیگر کے ساتھ پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
۱۹۷۰کی دہائی کے اوائل میں بی جے پی میں شامل ہونے والے ایڈوکیٹ شرما نے جموں و کشمیر میں پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہائی کمان کو مینڈیٹ کی تجویز نامناسب طریقے سے پیش کی گئی۔
شرماکا کہنا تھا’’ہمیں امید ہے کہ پارٹی قیادت میرا استعفیٰ قبول کرے گی۔ تاہم، اگر وہ جموں ایسٹ اسمبلی حلقہ میں مینڈیٹ کی تبدیلی پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہیں، تو یہ ٹھیک ہے۔ بصورت دیگر میں ان کارکنوں کی کال قبول کروں گا جو چاہتے ہیں کہ میں جموں ایسٹ سیٹ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں‘‘۔
ناراض بی جے پی لیڈرنے مزید کہا کہ جموں مشرقی حصے کے لوگ ہماری مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہوں نے توی آندولن تحریک کے دوران ہمارے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ یہاں موجود بی جے پی کے سینئر رہنما اس معاملے پر فیصلہ کریں۔
کئی دہائیوں قبل جن سنگھ میں شامل ہونے والے شرما نے بی جے پی کارکن کے طور پر کئی بار جیل کی سزا بھگتنے پر افسوس کا اظہار کیا اور پارٹی یونٹ میں اپنے سینئر عہدے کے باوجود انہیں نظر انداز کیا گیا۔
جموں نارتھ، جموں ایسٹ، پڈر، ریاسی اور اکھنور حلقوں کے بی جے پی رہنماؤں نے ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر پارٹی ہیڈکوارٹر اور متعلقہ حلقوں میں پارٹی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
مرکزی وزراء جی کے ریڈی اور جتیندر سنگھ اور قومی جنرل سکریٹری ترون چگ سمیت بی جے پی کے سینئر قائدین اس وقت جموں میں موجود ہیں اور ان انتخابات میں پارٹی کو درپیش صورتحال کو کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
جموں و کشمیر میں۲۰۱۹میں آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔
۱۰سال میں پہلی بار انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے جس کے پہلے مرحلے میں۱۸ستمبر، اس کے بعد ۲۵ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ووٹوں کی گنتی اکتوبر کو کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس: جزیرہ نما کامچٹکا میں 5.9شدت کا زلزلہ

Next Post

’یہ بی جے پی کیلئے الیکشن نہیں بلکہ این سی اور کانگریس کیخلاف جنگ ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

’یہ بی جے پی کیلئے الیکشن نہیں بلکہ این سی اور کانگریس کیخلاف جنگ ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.