سرینگر/۲۴اگست
اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے کشمیر کی 40 اور جموں کی 20 نشستوں سمیت 60 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق چھانہ پورہ کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ کسی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا اور انہیں لوک سبھا انتخابات میں خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔
بخاری نے کہا”ہم اپنے بل بوتے پر اسمبلی انتخابات لڑیں گے اور ہم نے اس بار کوئی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے“۔انہوں نے مزید کہا کہ اے پی کشمیر سے 40 اور جموں ڈویڑن سے 20 امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔
اپنی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ساتھ خفیہ اتحاد میں ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ پارٹیاں کھلے عام اتحاد کر رہی ہیں جبکہ کچھ پردے کے پیچھے ہیں۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے جن میں 18 اور 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔