جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی الیکشن:رائے دہندگان اسمبلی اِنتخابات میں اِی سی آئی ایپس کا فائدہ اُٹھائیں

اس سے ووٹنگ کا تجربہ آسان اور احسن ہو گا‘ ووٹر ہیلپ لائن اور امیدواروں سے متعلق اہم معلومات شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-24
in اہم ترین
A A
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

جموں//
چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) جموں کشمیرپانڈورانگ کے پولے نے رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی عمل میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے متعارف کی گئی تکنیکی خصوصیات سے فائدہ اُٹھائیں اور جموں و کشمیر کے رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ موبائل ووٹر فرینڈلی ایپلی کیشنز کا استعمال کریں اور آئندہ اسمبلی انتخابات ۲۰۲۴ میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنائیں۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا ،’’ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رائے دہندگان کے لئے ووٹنگ کا تجربہ آسان اور احسن بنانے کے لئے سی وی جی آئی ایل ، اپنے امیدوار کو جانیں ، سہولیت ، ووٹر ہیلپ لائن ایپ سمیت متعدد موبائل ایپس لانچ کی ہیں۔ جموں و کشمیر میں۰۳ء۸۸ لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان ان ایپس کا بہترین اِستعمال کرسکیں گے۔
یہ موبائل ایپلی کیشنز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں پر دستیاب ہیں۔
اسمبلی اِنتخابات ۲۰۲۴ کے دوران کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے رائے دہندگان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اِنتخابات کے دوران خلاف ورزی کے آٹو لوکیشن ڈیٹا کے ساتھ لائیو فوٹو اور ویڈیو کے ذریعے ایم سی سی اور اخراجات کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لئے ایک جدید موبائل ایپلی کیشن ’’سی وی جی آئی ایل‘‘ اِستعمال کریں۔ کوئی بھی شہری سی۔ویجل موبائل ایپ کے ذریعے شکایت درج کرسکتا ہے جس کے بعد فلائنگ سکارڈ معاملے کی تحقیقات کرے گا اور ۱۰۰ منٹ کے اندر کارروائی کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے اِسی طرح جوابدہی کو مضبوط بنانے اورمزید شفافیت لانے کے لئے کے وائی سی (اپنے اُمیدوار کو جانیں) ایپ بھی شروع کی ہے جس کے ذریعے کسی بھی اُمیدوار کی طرف سے جمع کی گئی تفصیلات اور حلف نامہ تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ کے وائی سی ایپ کا استعمال کرنے کے لئے ، رائے دہندگان کو نامزدگی کی فہرست دیکھنے کے لئے انتخابی قسم اور اسمبلی حلقہ کا نام منتخب کرنے کی ضرورت ہے یا وہ براہ راست نام کے ذریعے امیدوار کو تلاش کرسکتے ہیں۔
اِس کے بعد ایپ امیدوار کے مجرمانہ واقعات کے بارے میں معلومات ظاہر کرے گی۔ اس معلومات میں امیدوار کے خلاف درج کسی بھی فوجداری مقدمات کی تفصیلات، ان مقدمات کی صورتحال اور جرائم کی نوعیت شامل ہے۔ ایپ ان ووٹروں کے لئے ایک قابل قدر وسیلہ ہے جو اِنتخابات لڑنے والے اُمیدواروں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔
’’ سوویدھا‘‘ ایپ اُمیدواروں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں دونوں کے لئے ایک سنگل وِنڈو سسٹم ہے تاکہ وہ کسی بھی میٹنگ یا ریلی کے اِنعقاد سے پہلے اِجازت کیلئے درخواست دے سکیں۔ یہ پلیٹ فارم وَن سٹاپ سلوشن کے طور پر کام کرتا ہے جو اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو بااِختیار بناتاہے کہ وہ مؤثر اور آسانی سے اجازت کے لئے درخواست دینے اور اِجازت حاصل کریں۔اِس عمل کو ایپ صارف دوست انٹرفیس اور خصوصیات سے آسان بناتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام ضروری اجازتیں بروقت حاصل کی جائیں تاکہ اِس طرح مہم کی سرگرمیوں کو ممکن بنایا جاسکے۔ سوویدھا پلیٹ فارم پر دستیاب مختلف اجازت ناموں میں میٹنگیں، ریلیاں، گاڑیاں، عارضی اِنتخابی دفتر، لاؤڈ سپیکر اور ہیلی کاپٹر اور ہیلی پیڈ شامل ہیں۔
’’ ووٹر ہیلپ لائن ایپ‘‘ رائے دہندگان کو ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کرنے ، آن لائن فارم جمع کرنے ، درخواست کا سٹیٹس چیک کرنے ، شکایات درج کرنے اور ان کے موبائل ایپ پر جواب وصول کرنے میں سہولیت فراہم کرتی ہے۔ وہ ووٹر ہیلپ لائن ایپ کا اِستعمال کرتے ہوئے www.nvsp.in پورٹل کے ذریعے یا ۱۹۵۰ ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے بوتھ لیول افسران ، اِنتخابی رجسٹریشن افسران اور ضلعی الیکشن افسران کی رابطہ تفصیلات تک بھی رَسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اِس کے علاوہ چیف الیکٹورل آفیسرجموں و کشمیرپانڈورانگ کے پولے نے۲۰۲۴ کے انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ ان خدمات کا اِستعمال کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن منظور نہ کرنے وقف بورڈ کو نوٹس

Next Post

کانگریس سے اتحاد ‘بانہال میں این سی کو مشکلات کا سامنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد

کانگریس سے اتحاد ‘بانہال میں این سی کو مشکلات کا سامنا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.