سرینگر//
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے اشٹینگو علاقے میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز بانڈی پورہ کے اشٹینگو گھاٹ علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب مقامی شہری گھر میں کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت جاوید احمد ولد عبدالستار ساکن اشٹینگو گھاٹ کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔