سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز پہلے قومی خلائی دن کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
سنہا نے کہا’’یہ دن خلائی تحقیق میں ملک کی نمایاں کامیابیوں کا جشن ہے‘‘۔بتادیں کہ ملک میں جمعہ کے روز قومی خلائی دن منایا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس سلسلے میں’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں پہلے قومی خلائی دن کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ دن خلائی تحقیق میں ملک کی نمایاں کامیابیوں کا جشن ہے ‘‘۔
سنہا کا پوسٹ میں کہنا تھا’’آئیے اپنے سائنس دانوں کے انمول کنٹریبیوشن کو پہچانیں اور ان کی سراہنا کریں جن کی کاوشوں نے ملک کو خلائی تحقیق اور اختراع میں سب سے آگے بڑھایا ہے‘‘۔
سال گذشتہ آج ہی کے دن چندریان ۳مشن نے وکرم لینڈر کی چاند کی سطح پر محفوظ اور سافٹ لینڈنگ کی تھی۔اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان خلائی سفر کرنے والے ممتاز ملکوں کے گروپ میں شامل ہوگیا۔
لینڈنگ کے مقام کا نام شیوشکتی پوائنٹ رکھا گیا تھا اور۲۳؍اگست کو خلا کا قومی دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔