جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں یکے بعد دیگرے دو زلزلوں کے جھٹکے ، کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-20
in تازہ تریں
A A
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۰اگست

وادی کشمیر میں منگل کی صبح یکے بعد دیگرے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

دونوں زلزلوں کا مرکز شمالی کشمیر کا بارہمولہ علاقہ تھا۔

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سینٹر فار نیشنل سیسمالوجی کے مطابق پہلے زلزلے کے جھٹکے منگل کی صبح 6 بجکر 45 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

اس زلزلے کا مرکز شمالی کشمیر کا ضلع بارہمولہ تھا۔

سینٹر کے مطابق دوسرے زلزلے کی جھٹکے اس کے 7 منٹ بعد یعنی 6 بجکر 52 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔اس زلزلے کا مرکز بھی شمالی کشمیر کا بارہمولہ علاقہ تھا۔

ان زلزلوں سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ برستی بارش کے بیچ گھروں سے باہر آگئے ۔اطلاعات کے مطابق ضلع بارہمولہ کے کچھ علاقوں میں کئی مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

دریں اثنا انتظامیہ سے دانگی وچھی رفیع آباد، قاضی آباد ہارلی اور موار علاقوں میں فوری طور ٹیمیں بھیجنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دانگی وچھی رفیع آباد، قاضی آباد ہارلی اور موار علاقوں میں فوری طور ٹیمیں بھیجیں جہاں مکانوں میں دراڑیں ہوئی ہیں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ایسا لگتا ہے رفیع آباد، لنگیٹ اور ہندوار کے علاقے بھی متاثر ہو

ئے ہیں’۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی کل جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں

Next Post

بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.