ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

محبوبہ نے اپنی بیٹی التجا کو بجبہاڑہ سے انتخابی میدان میں اتارا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-20
in اہم ترین
A A
محبوبہ نے اپنی بیٹی التجا کو بجبہاڑہ سے انتخابی میدان میں اتارا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر//
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)نے آج اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی جس میں محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ حلقے سے انتخاب لڑیں گی۔
التجا مفتی کو تین مرتبہ اسی حلقے سے رکن رہ چکے عبدالرحمن ویری کی جگہ متعارف کیا گیا ہے۔
التجا دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کافی سرگرم رہیں اور حالیہ پارلیمانی انتخابات میں انہوں نے والدہ کے لئے مہم بھی چلائی۔ رحمان ویری کو شانگس حلقے سے نامزد کیا گیا ہے جہاں کے سابق امیدوار پی ڈی پی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلے گئے ہیں۔
پی ڈی پی کے یوتھ صدر وحیدالرحمٰن پرہ کو پلوامہ حلقے سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس حلقے سے پلوامہ ضلع کونسل کے چیرمین باری اندرابی بھی دعویدار تھے۔ وحید پرہ کو حالیہ لوک سبھا الیکشن میں نیشنل کانفرنس کے آغا روح اللہ کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ باری اندرابی نے محکمہ پولیس کے قانونی ونگ میں ایک اعلیٰ عہدے سے سبکدوش ہوکر ۲۰۱۹ میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
وہیں شوپیان کے زینہ پورہ حلقے سے سابق ایم ایل اے اعجاز میر کی جگہ پارٹی کے دیرینہ کارکن و سٹیٹ سیکرٹری غلام محی الدین کو نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ غلام محی الدین پی ڈی پی سربراہ کے سابق پی اے رہ چکے ہیں اور محبوبہ کے وفادار کارکنوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔
اعجاز میر نے سنہ ۲۰۱۴ میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ انکے پہلے انتخابات تھے۔ انہوں سنہ۲۰۲۰ میں ڈی ڈی سی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
پی ڈی پی نے محبوبہ مفتی کے ماموں سرتاج مدنی کو دیوسر حلقے سے، غلام نبی لون ہانجورہ کو چرار شریف سے، محبوب بیگ کو اننت ناگ سے جبکہ ترال حلقے سے نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر مرحوم علی محمد نائک کے فرزند رفیق احمد نائک کو نامزد کیا ہے۔
ترال میں پی ڈی پی کے ترجمان ہربخش سنگھ اور دیگر کارکنان دعویدار تھے لیکن انہیں پارٹی منڈیٹ سے محروم رکھا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہربخش سنگھ بھی کافی ناراض ہے۔ رفیق احمد نائک ، سابق اسمبلی اسپیکر اور ممبر پارلیمنٹ علی محمد نائیک کے فرزند ہیں اور وہ صرف ایک ماہ قبل بحیثیت ہیڈ کلرک محکمہ قانون سے سبکدوش ہوگئے تھے۔
اس سے قبل پی ڈی پی نے ۱۴حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید حلقوں سے امیدواروں کا فہرست جاری کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملی ٹنٹوں کے گھات لگائے حملے میں سی آر پی ایف کا انسپکٹر ہلاک ‘علاقے میں کارروائی جاری

Next Post

عمرعبداللہ وزیر اعلیٰ بنیں گے اور نہ کانگریس اقتدار میں آئیگی :ریڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

عمرعبداللہ وزیر اعلیٰ بنیں گے اور نہ کانگریس اقتدار میں آئیگی :ریڈی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.