جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ڈوڈہ انکاونٹر: فوجی کیپٹن جاں بحق، ایک ملی ٹینٹ ہلاک ، آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-15
in مقامی خبریں
A A
عسر ڈوڈہ میں آپریشن جاری ‘ فوج کا کیپٹن اور ایک ملی ٹنٹ ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

جموں//
جموںکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے عسر جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران فوجی کیپٹن جاں بحق ہوا ہے ۔
سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹینٹ بھی مارا گیا جس کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے عسر جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران فوجی کیپٹن جاں بحق ہوا ہے ۔ فوجی کیپٹن کی شناخت دیپک سنگھ کے طور پر کی گئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا جبکہ تصادم کی جگہ ایک امریکی ساخت کی رائفل اور ایک اے کے بندوق کو برآمد کیا گیا ہے ۔
دفاعی ترجمان کے مطابق دیپک آپریشن کے دوران اپنی پارٹی کی قیادت کر رہے تھے اور جوانوں کو دہشت گردوں کو ختم کرنے کے ہدایات دے رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران کیپٹن دہشت گردوں کی گولیوں سے زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔
وائٹ نائٹ کورپس نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’گولیوں کے بھاری تبادلے کے بیچ عسر جنگلاتی علاقے میں آپریشن جاری ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’تلاشی پارٹی کی قیادت کرنے والا ایک افسر زخمی ہوا ہے اور جائے انکاونٹر سے جنگی سامان جیسا سٹور بر آمد کیا گیا ہے ‘‘۔
ترجمان کا ایک اور پوسٹ میں کہنا تھا’’وائٹ نائٹ کے تمام رینکس کیپٹن دیپک سنگھ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں جو زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ‘‘۔انہوں نے کہا’’وائٹ نائٹ کارپس غمزدہ خاندان تعزیت پیش کرتی ہے اور مصیبت کی ایک گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ‘‘۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جائے انکاونٹر سے ایک ایم فور رائفل اور دیگر جنگی سامان جیسا سٹور بر آمد کیا ہے جبکہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے
دریں اثنا فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا نے بہادر کیپٹن دیپک سنگھ شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
فوج کی شمالی کمان نے بدھ کے روز’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا اور دھروا کمانڈ کے تمام رینکس بہادر کیپٹن دیپک سنگھ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دوران ڈیوٹی عظیم قربانی پیش کی‘‘۔انہوں نے کہا کہ دھروا کمانڈ مصیبت کی اس گھڑی میں غمزد خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے اور ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈوڈہ میں جاری آپریشن کے دوران ایک ملی ٹینٹ بھی مارا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہلوک دہشت گرد کی شناخت اور اس کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں‘ آنند جین نے بدھ کے روز کہاکہ یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
جین نے کہا کہ ڈوڈہ کے عسر علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے ۔
ان باتوں کا اظہار اے ڈی جی پی نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
جین نے کہاکہ یوم آزادی کے پیش نظر جموں صوبے میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
اے ڈی جی پی نے کہاکہ جموں صوبے کے مختلف اضلاع میں ترنگا ریلی نکالی جارہی ہیں جس میں لوگوں کا جوش دیدنی ہے ۔ان کے مطابق ترنگا ریلی کے دوران جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
ڈوڈہ کے عسر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے ڈی جی پی نے کہاکہ انکاونٹر جاری ہے ۔
بتادیں کہ ڈوڈہ کے جنگلی علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک فوجی کیپٹن شدید طورپر زخمی ہوا اور بدھ کی صبح فوجی آفیسرہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہری مجاہدین آزادی کی وراثت کو آگے بڑھانے کیلئے جد و جہد جاری رکھیں

Next Post

یوم آزادی کا خطاب:سیکولر سول کوڈ ہونا چاہئے :وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
Next Post
یوم آزادی کا خطاب:سیکولر سول کوڈ ہونا چاہئے :وزیر اعظم

یوم آزادی کا خطاب:سیکولر سول کوڈ ہونا چاہئے :وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.