بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پاکستانی ہینڈلر سمیت ۴؍افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-09
in مقامی خبریں
A A
ایس آئی یو نے۱۳ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا

Sheet

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر///
قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے ) نے بدھ کے روز پاکستانی ہینڈلر سمیت چار افراد جو لشکر طیبہ اور اس کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ ہے کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔یہ کیس امسال فروری مہینے میں دو غیر مقامی شہریوں کے قتل سے متعلق ہے ۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے عادل منظور لنگو ، ارہان رسول ڈار عرف ٹوٹا ، داود اور پاکستانی ہینڈلر جہانگیر عرف پیر صاحب کے خلاف جموں کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا ہے ۔
این آئی اے کی عدالت نے پہلے ہی مفرور پاکستانی ہینڈلرجہانگیر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چاروں دو عام شہریوں کی ہلاکت میں براہ راست ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق سات فروری۲۰۲۴کو پائین شہر کے قرفلی محلہ شالہ کدل علاقے میں دو غیر مقامی شہریوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے رواں سا ل جون کے مہینے میں این آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کرنے کے لئے کیس سونپا تھا۔
این آئی اے تحقیقات کے مطابق عادل منظور لنگو نے سال۲۰۲۳میں لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد پاکستانی ہینڈلرز نے اسے سرینگر میں دہشت گرد تنظیم کو فعال کرنے کی ذمہ داری سونپی ۔
ترجمان کے مطابق عادل منظور لنگو وادی کشمیر میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عادل منظور لنگو، ارہان رسول ڈار اور داود پاکستانی ہینڈلر جہانگیر کی ہدایت پر کام کر رہے تھے ۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان نے پاکستانی ہینڈلر جہانگیر عرف پیر صاحب کی ہدایت پر شالہ کدل سری نگر میں دو بے گناہ غیر مقامی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش رچائی۔
جہانگیر کی ہدایت پر عادل اور ارہان کو اسلحہ وگولہ بارود فراہم کیا گیا اور بعد ازاں عادل نے ہتھیار کو جرم کے لئے استعمال کیا جبکہ داود نے ثبوت کو مٹانے میں اس کی مدد کی تھی۔
ترجمان کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔انہوں نے کہا’’لشکرطیبہ خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد گروہ ہے ، حکومت ہند کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے باوجود بھی لشکر طیبہ ذیلی تنظیموں کے ذریعے کام کر رہا ہے ‘‘۔
لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف ملک مخالف ایجنڈے کی تشہیر اور تخریبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کر کے بے روزگار نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ون نیشن ون الیکشن پر غور کیا جا رہا ہے:مرکزی حکومت

Next Post

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.