نئی دہلی//
مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں’ایک ملک ایک انتخاب‘پر بحث ہو رہی ہے ۔
میگھوال نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ ون نیشن ،ون الیکشن کی بنیادی وجہ ملک میں متواتر انتخابات اور انتخابی اخراجات ہیں۔ ملک میں ’ایک قوم ایک انتخاب‘ کا نظام بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس کی رپورٹ صدر جمہوریہ کو پیش کر دی گئی ہے ۔ اس رپورٹ کے ضروری پہلو زیر غور ہیں۔
وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات اور انعقاد سے متعلق۸۰قوانین میں ترمیم کی تجویز ہے ایک ملک ، ایک انتخاب کے تحت لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ۶۲سیاسی جماعتوں نے کمیٹی کے سامنے بیانات دیے ہیں۔ ان میں سے۳۲جماعتیں ون نیشن ون الیکشن کے حق میں ہیں۔
میگھوال نے کہا کہ یہ رپورٹ پبلک ڈومین میں ہے اور ون نیشن ون الیکشن سے متعلق تمام رپورٹس اس میں شامل کی گئی ہیں۔