منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

روح اللہ کی وزیر داخلہ سے ملاقات ‘ قیدیوںکی رہائی کا مطالبہ

بیرون ریاست قیدیوں کو جموںکشمیر منتقل کرنے کی درخواست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-04
in اہم ترین
A A
لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہیں، انجینئر رشید کو اب رہا کیا جانا چاہئے : آغا روح اللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی//
سرینگر سے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے جموں و کشمیر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ رکن پارلیمنٹ روح اللہ نے جمعہ کی شام وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد کیا۔
مہدی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’کل شام وفاقی وزیر داخلہ‘امت شاہ سے ملاقات کی اور ان سے جموں و کشمیر کے ان سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جو برسوں سے بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں۔ اور ان لوگوں کو جموں و کشمیر کی جیلوں میں منتقل کرنے کے لئے بھی کہا جو زیر سماعت ہیں اور ابھی تک سزا یافتہ نہیں ہیں‘‘۔
رکن پارلیمنٹ نے وہ خط بھی ’ایکس‘ شیئر کیا جو ایچ ایم کو پیش کیا گیا تھا۔
مہدی نے خط کہا’’ میں جموں کشمیر کے عوام کا نمائندہ ہونے کے ناطے آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ وادی کے مختلف علاقوں سے ہمارے کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جس میں ان میں سے بہت سے مجرم ہیں، زیر سماعت ہیں یا بغیر کسی مقدمے کے حراست میں رکھے جا رہے ہیں اور ملک کے مختلف حصوں میں رکھے جا رہے ہیں‘‘۔
خط میں مزید کہا گیا’’میں آپ کے علم میں مزید لانا چاہتا ہوں کہ بغیر کسی مقدمے کے حراست میں لیے گئے زیادہ تر قیدی نوجوان ہیں، حکومت کی جانب سے ان لوگوں کو ایسی عمر میں رکھنا غیر منصفانہ ہے جو کیریئر اور قوم کی تعمیر کے لیے فیصلہ کن ہو۔ لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ ان کی رہائی ناگزیر ہے اور حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ بغیر مقدمے کے قیدیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے‘‘۔
مہدی نے کشمیر میں منفرد موسمی حالات پر بھی روشنی ڈالی اور انسانی ہمدردی کے پہلوؤں پر قیدیوں کو کشمیر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
سرینگر کے لوک سبھا ممبر نے مزید کہا’’اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے صوبہ کشمیر کے موسمی حالات ملک کے باقی حصوں سے مختلف ہیں، جن قیدیوں کو سزا سنائی گئی ہے یا زیر سماعت ہیں انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وادی منتقل کیا جانا چاہئے۔ ان قیدیوں کے رشتہ داروں کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں جسمانی اور مالی طور پر ان سے ملنا بھی مشکل ہے‘‘۔
رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد مہدی نے قیدیوں کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی رہائی کے لئے لڑنے کا عہد کیا تھا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم آزادی :۹سے ۱۵؍اگست تک گھروں میں ترنگا لہرایا جائے :شاہ

Next Post

کرگل میں پہاڑی ڈھلوان پر عمارت گرنے سے ۱۲؍ افراد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post

کرگل میں پہاڑی ڈھلوان پر عمارت گرنے سے ۱۲؍ افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.