نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ ’ہر گھر ترنگا‘مہم کے تحت۹سے۱۵ ؍اگست تک اپنے گھروں میں ترنگا جھنڈا لہرائیں اور ’ہر گھر ترنگا‘ویب سائٹ پر اپنی سیلفی اپ لوڈ کریں۔
شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’ہمارا قومی پرچم ترنگا قربانی، وفاداری اور امن کی علامت ہے ۔ ہر گھر ترنگا مہم آزادی کے ہیروز کو یاد کرنے ، پہلے قوم کا عہد لینے اور قومی اتحاد کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہے ‘‘۔
شاہ کاکہنا تھا’’ وزیر اعظم نریندر مودی کی کال پر یہ مہم گزشتہ دو سالوں سے عوام کی مہم بن گئی ہے ۔۹سے۱۵؍اگست تک آپ اپنے گھروں میں ترنگا جھنڈا لہرائیں اور اپنی سیلفی ہر گھر پر ترنگا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں۔‘‘