منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۵پولیس اہلکار اور مدرس برطرف۔جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کی مالی مدد کیلئے منشیات فروخت کرنے کے الزام

حکومت کا دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-04
in اہم ترین
A A
مسلسل غیر حاضر رہنے کے پاداش میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نوکری سے بر طرف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
جموںکشمیر حکومت نے ہفتے کے روز ملی ٹنسی کی مالی مدد کیلئے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں۵پولیس اہلکاروں سمیت۶سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے بر طرف کر دیا۔
مذکورہ ملازموں کو آئین ہند کے دفعہ۳۱۱(۲)(سی)کے تحت برطرف کر دیا گیا جو بغیر انکوائری کے ایک سرکاری ملازم کو برطرف کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ برطرف شدہ ملازموں کی سرگرمیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نوٹس میں آئی تھیں، انہیں ریاست کے مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو دہشت گرد سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے ۔
بیان میں بر طرف شدہ ملازموں کی شناخت سیف الدین (سلیکشن گریڈ کانسٹیبل) ولد قاسم الدین ساکن شنگانی بھلیسہ حال جاوید نگر بالی چرانہ توی جموں،فاروق احمد شیخ (سلیکشن گریڈ کانسٹیبل) ولد عبد العزیز شیخ ساکن ابکوٹی ٹنگڈار کپوراہ، ارشاد احمد چالکو ولد سیف الدین چالکو ساکن سلی کوٹ اوڑی بارہمولہ، خالد حسین شاہ (کانسٹیبل) ساکن کپوارہ، ، رحمت شاہ (کانسٹیبل) ساکن کپوارہ، ناظم الدین (ٹیچر) ولد قیوم الدین ساکن کرنی حویلی پونچھ کے طور پر کی گئی ہے ۔
سرکاری بیان میں کہا گیا’’سیف الدین ایک بدنام زمانہ منشیات فروش، عادی مجرم اور نارکو ٹیرر فنڈنگ کی تقسیم کاری کا ماسٹر مائنڈ تھا‘‘۔انہوں نے کہا’’وہ ایک حوصلہ مند اور پر عزم منشیات فروش ہونے کے ساتھ ساتھ کالعدم دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا بالائی زمین ورکر تھا اور اس نے ڈرگ چینلز قائم کی تھیں جن کو ملک دشمن ایجنسیاں/ عناصر ہتھیار، منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردی کی در اندازی کو سہولیت فراہم کرنے کے لئے استعمال کر رہے تھے ‘‘۔
بیان کے مطابق’’فاروق احمد شیخ نے دوسرے دو ملازموں خالد حسین شاہ اور رحمت شاہ جو دونوں محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ہیں، سر حد پار سے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے اسمگلروں سے منشیات کی بھاری کھیپ حاصل کی ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ فاروق شیخ، خالد شاہ اور رحمت شاہ کو پاکستان مقیم دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات تھے جو لائن آف کنٹرول سے منشیات، ہتھیار اور پیسوں کی اسمگل کرنے میں ملوث ہیں۔
سرکاری ترجمان نے بتایا’’وہ پاکستان سے منشیات اسمگل کرتے تھے اور ان منیشات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی رقم کو بد امنی پھیلانے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لئے استعمال کیا جاتا تھا‘‘۔انہوں نے کہا’’وہ منشیات فروشوں اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کے بالائی زمین ورکروں کے ساتھ رابطے میں تھے اور وادی کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کا بندوبست کرنے کے طریقہ کار کا حصہ تھے ‘‘۔
سرکاری بیان کے مطابق ارشاد چالکو کو بھی دہشت گرد ساتھیوں کے ساتھ قریبی رابطے تھے اور اس نے بھی کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ بطور بالائی زمین ورکر کام کرنا شروع کیاتھا۔انہوں نے کہا’’وہ دہشت گرد تنظیموں کو در اندازی کے دوران اور وادی کشمیر کے اندرونی علاقوں میں ان کی غیر قانونی اسلحہ و گولہ کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے مدد فراہم کرتا تھا‘‘۔
بیان کے مطابق سکول ٹیچر ناظم الدین لائن آف کنٹرول کے اُس پار منشیات کی بڑی کھیپ حاصل کرکے اس کو منشیات فروشوں، یہاں تک پنجاب میں، تک پہنچاتا تھا۔
بیا ن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عہد کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری صفوں کے اندر بدعنوانی اور دہشت گردی کے روابط کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ فیصلہ کن کارروائی دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ان کی مالی لائف لائنکو کاٹنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نیٹ ورک کے اندر کسی بھی اضافی روابط اور معاونین کو بے نقاب کرنے کیلئے تحقیقات جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی اور اطلاع دینے میں عوام سے نگرانی اور تعاون بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ چار برسوں کے دوران۷۰سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کیلئے اپوزیشن کا جموں میں احتجاج

Next Post

یوم آزادی :۹سے ۱۵؍اگست تک گھروں میں ترنگا لہرایا جائے :شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ

یوم آزادی :۹سے ۱۵؍اگست تک گھروں میں ترنگا لہرایا جائے :شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.