جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لولاب میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

پونچھ میں ایل او سی پرزخمی فوجی اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-24
in مقامی خبریں
A A
کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ کے ترمولہ ٹاپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی شام لولاب کے ترمولہ ٹاپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ لولاب کے ترمولہ ٹاپ کے نزدیک گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فائرنگ کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
دریں اثنا پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک جوان شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں وہ زندگی کی جنگ ہار گیا ۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے کرشنا گھاٹی بتل سیکٹر میں منگل کی صبح فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی فوجی جوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
دریں اثنا فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح مستعد فوجی جوانوں نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا تاہم اس دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔
فوج کی شمالی کمان نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’الرٹ فوجی جوانوں نے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح۳بجے در اندازی کرنے والے دہشت گردوں کو فائرنگ کے ساتھ مصروف رکھ کر ان کی طرف سے کی جانے والی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیاکہ طرفین میں بھاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجٹ۲۰۲۴:ملازمتوں کیلئے بڑا زور، نئے ٹیکس نظام کے فوائد‘ اتحادیوں کیلئے انعام

Next Post

لولاب جھڑپ میں زخمی فوجی دم توڑ بیٹھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
بومئی سوپور میں جیش سے وابستہ دو مقامی جنگجو ہلاک‘شہری زخمی:کمار

لولاب جھڑپ میں زخمی فوجی دم توڑ بیٹھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.