پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مائیکروسافٹ کی جانب سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر بندش: پروازیں، مارکیٹیں اور اسٹاک ایکسچینج بند

ملک میں بھی کئی ہوائی اڈوں کی خدمات متاثر ‘ بنگلورو، ممبئی اور حیدرآباد ہوائی اڈوں پر انڈیگو کی کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-20
in مقامی خبریں
A A
مائیکروسافٹ کی جانب سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر بندش: پروازیں، مارکیٹیں اور اسٹاک ایکسچینج بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
دنیا کے مختلف ممالک میں جمعے کو سائبر بندش کی وجہ سے مختلف آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔ کمپیوٹر سسٹمز کی بندش سے پروازیں روکنی پڑیں، کچھ براڈکاسٹرز کو آف ایئر ہونا پڑا جب کہ بینکنگ سے لے کر ہیلتھ کیئر تک کے شعبے متاثر ہوئے۔
خبر رساں ادارے’ایسوسی ایٹڈ پریس‘کے مطابق جمعے کو ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے سسٹم میں بڑے پیمانے پر بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں پروازیں، بینکوں، میڈیا آؤٹ لیٹس اور کمپنیز کی سروسز متاثر ہوئیں۔
بندش سے سب سے زیادہ ٹریول انڈسٹری متاثر ہوئی ہے اور ٹوکیو، ایمسٹرڈیم، برلن اور اسپین کے کئی ایئرپورٹس سمیت دنیا کے مختلف ہوائی اڈوں پر سسٹم میں خرابی اور تاخیر کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی کی۳۶۵؍ایپس اور سروز تک رسائی کو متاثر کرنے والے مسئلے کو بتدریج حل کر رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ۳۶۵نے سوشل پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا ہے کہ متاثرہ ٹریفک کو متبادل سسٹمز پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ پڑنے والے اثر کو کم کیا جا سکے۔
صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ بندش کی رپورٹس کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ نے ویزا، اے ڈی ٹی سیکیورٹی، ایمیزون اور امریکی ایئرلائنز کی سروسز متاثر ہونے کو ریکارڈ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے’رائٹرز‘ کے مطابق امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئرلائنز، یونائیٹڈ ایئرلائنز اور الیجنٹ ایئر نے مواصلاتی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی پروازیں گراؤنڈ کردیں۔
ان کمپنیوں کی جانب سے پروازیں گراؤنڈ کرنے کا حکم مائیکروسافٹ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ کلاؤڈ سروسز کی بندش کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے کئی کم قیمت والی ایئر لائنز کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔
یونائیٹڈ ایئرلائن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایک تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی بندش نے یونائیٹڈ سمیت دنیا بھر میں کمپیوٹر سسٹمز کو متاثر کیا ہے۔
آسٹریلیا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر لائنز، ٹیلی کمیون کیشنز پرووائڈرز، بینکس اور میڈیا براڈ کاسٹرز کی کمپیوٹر سسٹم تک رسائی نہ ہونے کے باعث ان کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کچھ بینکوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی آف لائن ہو گئے ہیں۔
آسٹریلیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ بندش سے میڈیا، بینکس اور ٹیلی کام کمپنیز متاثر ہوئی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اس بندش کا تعلق گلوبل سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائک میں آنے والے مسئلے سے ہے۔
کراؤڈ اسٹرائک کی جانب سے اپنے کلائنٹس کو بھیجے گئے الرٹ کے مطابق کمپنی کے ’فیلکن سینسر‘ سافٹ ویئر مائیکروسافٹ ونڈوز کو کریش کر رہا ہے اور ایک نیلی اسکرین دکھا رہا ہے۔کراؤڈ اسٹرائک کے سی ای او جارج کرٹز کا کہنا ہے کہ ونڈوز صارفین کے لیے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ایک حالیہ اپ ڈیٹ کی وجہ سے مسئلہ پیش آیا۔ ان کے بقول یہ کوئی سائبر اٹیک نہیں ہے۔ مسئلے کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور اسے حل کر رہے ہیں۔
اسرائیل کے سائبر ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ وہ بھی عالمی سطح پر ہونے والی بندش سے متاثر ہوا ہے اور یہ مسئلہ سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم کراؤڈ اسٹرائک میں پیش آنے والے مسئلے کی وجہ سے ہے۔
یورپ کی رائنر ایئر لائن سمیت انٹرنیشنل ایئر لائنز نے خبردار کیا ہے کہ ان کے بکنگ سسٹمز اور دیگر چیزوں میں مسائل کا سامنا ہے۔برطانیہ میں ایئرلائنز، ریلویز اور ٹیلی ویڑن اسٹیشن کو کمپیوٹر مسائل کی وجہ سے کام میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
آسٹریلیا سے لے کر بھارت اور جنوبی افریقہ تک بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں نے اپنے صارفین کو سروسز میں خلل پڑنے پر خبردار کیا ہے۔
بھارت میں ایئرلائنز آپریشنز متاثر ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کئی ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ وہ مینوئل چیک این اور بورڈنگ پر عمل کر رہے ہیں اور صارفین کو بتایا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی کا خاتمہ: ایجنسیوں میں بہتر تال میل پر زور

Next Post

بیکن پروجیکٹ کے چیف انجینئر کی راج بھول میں ایل جی سنہا سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
بیکن پروجیکٹ کے چیف انجینئر کی راج بھول میں ایل جی سنہا سے ملاقات

بیکن پروجیکٹ کے چیف انجینئر کی راج بھول میں ایل جی سنہا سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.