جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹھوعہ میں ۵ فوجی ہلاک۔۔۔ملی ٹنٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا ‘۵ فوجی جوان زخمی

حملہ آوروں کی تلاش کیلئے فوج نے ایک وسیع علاقوں کو اپنے محاصرے میں لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-09
in اہم ترین
A A
کٹھوعہ میں چار فوجی ہلاک‘۶زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں///
جموںکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے لوہی ملہار علاقے میں پیر کی سہ پہر ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) سمیت پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ ضلع کے لوہی ملہار بلاک کے مچھڈی علاقے میں پیر کی سہ پہر تین بجکر ۳۰منٹ پر ملی ٹینٹوں نے فوجی کانوائی پر گھات لگا کر حملہ کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے پہلے فوجی گاڑی پر گرینیڈ داغے اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت دس اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور زخمی ہوئے اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم جے سی او سمیت پانچ اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔
ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہوئے پانچ میں سے دو اہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس ، پیرا کمانڈوز نے ایک وسیع جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا ہے جبکہ دہشت گردوں کو مار گرانے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔
ان کے مطابق فوج ، پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد صوبے جموں میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر چاروں طرف سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جوانوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق کٹھوعہ حملے میں چار فوجی اہلکار شہید ہوئے ہیں، ان کے مطابق فوج نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا ہے ۔
ان کے مطابق جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے اور ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کریں گے ۔
دریں اثنا کٹھوعہ میں فوجی کانوائی پر حملے کے بعد صوبہ جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
کٹھوعہ ، راجوری ، پونچھ ، ریاسی اور جموں میں بھی اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشکوک نظر آنے والے افراد کے بارے میں فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جموں صوبے میں لگاتار حملے ہو رہے ہیں ، گر چہ سیکورٹی ایجنسیوں نے نئی حکمت عملی بھی ترتیب دی تاہم ملی ٹینٹوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
۹جون کو دہشت گردوں نے ریاسی ضلع میں شیو کھوری مندر سے یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس پر حملہ کیا تھا، جس میں گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت نو افراد ہلاک اور ۴۱زخمی ہوگئے تھے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے’ ایک پیڑ ماں کے نام‘ شجرکاری مہم میں حصہ لیا

Next Post

کٹھوعہ جھڑپ:فوج کےپیرا ٹروپر گروپ کی خدمات حاصل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

کٹھوعہ جھڑپ:فوج کےپیرا ٹروپر گروپ کی خدمات حاصل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.