پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کولگام میں مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے :فوج

’فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-09
in اہم ترین
A A
کولگام میں مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے :فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام میں چھ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے فوج نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹ تنظیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے ۔
فوج نے کہاکہ دہشت گردوں کے ایک بڑے منصوبے کو بھی ناکام بنایا گیا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور فوجی کمانڈر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
سکیورٹی حکام نے کہاکہ فوج اور پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ کولگام کے چینی گام اور موٹر گام علاقوں میں ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں۔
ان کے مطابق ۶جولائی کی صبح کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد چینی گام فرصل علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران سیکورٹی فورسز کو ملی ٹینٹوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا اور بعد دوپہر آپریشن کو ختم کیا گیا۔
فوجی کمانڈر کے مطابق جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار واپس اپنے بارکوں میں جارہے تھے کہ اسی اثنا میں مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ موجود ہے جس کے بعد فورسز نے دوبارہ علاقے کو محاصرے میں لے کر مشتبہ مقام کے اردگرد سخت پہرہ بٹھا دیا۔
انہوں نے کہا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جس سے فوری طورپر فوجی ہسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
فوجی کمانڈر نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ چار مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی بعد ازاں شناخت یاور احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈر ساکن ریڈونی بالا ، زاہد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن چیک دسند، توحید احمد راتھر ولد عبدالستار راتھر ساکن اوڈیرا اور شکیل احمد وانی ساکن کھوری بٹہ پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے بڑی مقدارمی میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
فوجی کمانڈر نے مزید بتایا کہ مارے گئے ملی ٹنٹ ضلع کولگام اوراس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھے اور ان کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست بھی موجود ہے ۔
دریں اثنا ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ جنوبی ضلع کولگام میں کامیاب آپریشن کی وجہ سے ملی ٹینٹ تنظیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہلوکین سیکورٹی فورسز کو کئی کیسوں میں انتہائی مطلوب تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں آتشزدگی کی واردات میں تین مکان خاکستر

Next Post

یادوکا پنچترنی میں بی ایس ایف بیس کیمپ کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کو امن و آشتی سے منایا جائے گا: آئی جی سی آر پی ایف

یادوکا پنچترنی میں بی ایس ایف بیس کیمپ کا دورہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.