سری نگر/۶جولائی
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے مدرگھم علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ایک فوجی ہفتہ کے روز دم توڑ گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سرینگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ جاری آپریشن میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
اس سے قبل ضلع کولگام کے مدرگھم علاقے میں آج سہ پہر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاو¿نٹر شروع ہوا تھا جو اب بھی جاری ہے۔