پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرحدوں پر مزید چوکسی کی ضرورت:جنرل دیویدی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-04 - Updated on 2024-07-05
in تازہ تریں
A A
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں/۴جولائی
فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دیویدی نے نگروٹہ میں فوج ، پولیس ، سی آر پی ایف اور خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
جنرل دیویدی نے خطے میں مکمل امن و امان کے قیام کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کوناگزیر قرار دیا۔
جموں نیشن دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی چیف جنرل اوپیندرا دیویدی نے نگروٹہ میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شمال مشرقی کمان کے سربراہ ، جی او سی وائٹ نائٹ کور‘جی او سی چنار کور‘ جی او سی رائزنگ سٹار کور‘ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوائن، اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف اور خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
دفاعی ترجمان کے مطابق میٹنگ کے دوران فوجی چیف کو پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بعد جموں صوبے خاص کر راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
آرمی چیف نے میٹنگ کے دوران کہا” امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے “۔
میٹنگ کے دوران فوجی سربراہ نے پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر آپسی تال میل کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔
جنرل دیویدی نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کی خاطرزمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات فوج کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا جبکہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت فوجی جوان ملک مخالف عناصرکو سخت جواب دے رہے ہیں۔
اس سے قبل آرمی چیف کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
جنرل دیویدی کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
بتادیں کہ 30 جون کو ملک کے 30 ویں فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جموں و کشمیر ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موصوف فوجی سربراہ بدھ کی صبح جموں پہنچے اور سیدھے سرحدی ضلع پونچھ روانہ ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ فارورڈ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے سے قبل انہوں نے پونچھ میں فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی سربراہ نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں اور سرحدی علاقے میں سیکورٹی ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوگوں کو جھلسانے والی گرمی سے راحت ملنے کا امکان

Next Post

اڑتی خبر یں…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اڑتی خبر یں…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.