بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چیری کی اچھی پیدوار سے کسان مطمئن لیکن اچھے دام نہ ملنے کی شکایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-27
in مقامی خبریں
A A
چیری کی اچھی پیدوار سے کسان مطمئن لیکن اچھے دام نہ ملنے کی شکایت

SRINAGAR, MAY 26 (UNI):- The harvesting of Cherry Crop in Kashmir valley is in full swing and the farmers are satisfied with the production despite early hot weather conditions. UNI PHOTO-31U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
وادی کشمیر میں چیری اتارنے کا کام جہاں جوبن پر ہے وہیں شہر و گام کے میوہ فروشوں کی دکانیں ہوں یا ٹھیلے چیری کے ڈبوں سے مزین ہیں۔
اس فصل سے وابستہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ امسال پیدوار بھی تسلی بخش ہے اور بازار بھی کھلے ہیں لیکن منڈیوں میں چیری کی ریٹ تسلی بخش نہیں ہے ۔
بتادیں کہ وادی میں چیری کی فصل مئی کے وسط میں ہی تیار ہوکر بازاروں میں پہنچ جاتی ہے اور جولائی کے وسط تک اس کا سیزن رہتا ہے لیکن چیری ایک انتہائی حساس پھل ہے جس کی عمر نہایت محدود ہے ۔
گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فصل کے کاشتکاروں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) اسکیم سے وابستہ محمد الطاف نامی ایک کاشتکار کا کہنا ہے کہ سرینگر اور بارہمولہ میں چیری اتارنے کا کام ایک ساتھ شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ امسال زیادہ گرمی پڑ جانے سے یہ فصل جلدی ہی تیار ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال چیری کی پیداوار کافی اچھی ہے لیکن منڈیوں میں ہمیں اچھی ریٹ نہیں دی جا رہی ہے ۔
کاشتکار نے کہا کہ کشمیر اور شملہ کے چیری ایک ساتھ ہی بازاروں میں آگئے جس سے کشمیری چیری جو معیار و ذائقے میں بہتر ہے ، کا بھاؤ گر گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیری چیری شملہ کی چیری سے معیار اور ذائقے میں حد درجہ بہتر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار دلی کی منڈیوں میں براہ راست شملہ چیری تین سو رویے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ کشمیری چیری کی ریٹ فی کلو صرف دو سو روپے ہے ۔
محمد الطاف نے کہا کہ سال گذشتہ کورونا وبا کے با وجود مخملی چیری باغ میں ہی دو سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس فصل کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہم سرینگر اور دلی کی منڈیوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سال مخملی چیری باہر نہیں بھیج سکے کیونکہ ہمارے پاس ائیر کنڈیشنڈ گاڑیاں دستیاب نہیں تھیں۔
کاشتکار نے کہا کہ ہم ایسی سہولیات سے محروم ہیں جن کی بدولت ہم مال براہ راست باہر بھیج سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ’ڈبل چیری‘جس کو پہلے کارڈ بورڈ بوکسز میں باہر بھیجا جاتا تھا کو اب پلاسٹک بوکسز میں باہر بھیجا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیلئے ہم نے جموں اور کشمیر میں متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ بھی کیا ہے ۔
الطاف احمد کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کورونا وبا کے باوجود بھی ہم نے ایک کلو چیری دو سو روپے کے حساب سے فروخت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایگریکلچر کاپریشن مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این اے ایف ای ڈی) کاشتکار کو پیداوار بڑھانے میں بھر پور امداد کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم باہر کی منڈیوں میں براہ راست مال بھیجیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں مختلف اقسام کے چیری کی سالانہ پیداوار۱۳سے۱۵میٹرک ٹن ہے جس میں سے۶۰فیصد مخملی اور مشری چیری ہے جس کو خصوصی طور پر ائرکارگو و ریلوے کے ذریعے فروٹ منڈی ممبئی منتقل کیا جاتا تھا۔
دلی کی منڈی کو ۲۰فیصد جبکہ ملک کی دیگر منڈیوں کو۱۰فیصد مال منتقل کیا جاتا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘ لداخ ہائی وے پر سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت۹؍ افراد ہلاک‘ ایک زخمی

Next Post

سنجواں حملہ کیس :پلوامہ میں جنگجو اعانت کار گرفتار ‘این آئی اے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کیلئے ادھم پور پہنچ گئی

سنجواں حملہ کیس :پلوامہ میں جنگجو اعانت کار گرفتار ‘این آئی اے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.