پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

خطاب میں مہنگائی، بے روزگاری اور عام لوگوں کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں:کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-02
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی/۲جولائی
کانگریس نے راجیہ سبھا میں منگل کو کہا کہ صدر کے خطاب میں مہنگائی، روزگار، سرحدی سلامتی اور عام آدمی کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔
ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ یہ خطاب ’تھکا ہوا، شکست خوردہ اور پہلے سے کم‘ہوا ہے ۔ حکومت کو انتخابی نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اور اس کا جائزہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں 40 سال کی ریکارڈ مہنگائی کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ کانگریس کے رکن نے منی پور تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اس پر مسلسل خاموش برقرار ہے ۔
تیواری نے کہا کہ مودی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا گیا۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔ پیٹرول، ڈیزل اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گنگا صفائی مہم کے نام پر دھوکہ ہوا ہے ۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ بلٹ ٹرین کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ کسانوں کو مناسب قیمت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابی بانڈز کے نام پر دھوکہ دہی کی گئی ہے ۔ یہ سب سے بڑی دھوکہ دہی ہے ۔ ایسی کمپنیوں سے فنڈ لیا گیا جنہوں نے عوام کی صحت سے کھلواڑ کیا ہے ۔
اس سے پہلے آسام گن پریشد کے ویریندر پرساد ویشے نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں سب کو تعاون کرنا چاہئے اور ترقی کے لئے پارٹی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے سب کو ساتھ آنا ہو گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشوک را¶ شنکر را¶ چوان نے کہا کہ آئین کو تبدیل کرنے کا تصور غلط ہے ، لیکن یہ بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام لیڈروں کو حقائق اور سچائی کے ساتھ بات کرنی چاہئے کیونکہ پورا ملک اس پر اعتماد کرتا ہے ۔ پارلیمنٹ میں عظیم شخصیات کے مجسمے نصب ہونے پر بھی ایسا ہی تاثر پیدا کیا جارہا ہے ۔
چوہان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نیٹ امتحان میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور اس کی جانچ ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام امتحانات میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جس سے طلباءاور والدین محفوظ رہ سکیں۔ اس پر ایوان میں گہرائی سے بحث ہونی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ کے مہمان محلے میں آتشزدگی، 11 مکان اور 7 دکان خاکستر

Next Post

کانگریس چائے بیچنے والے کا وزیر اعظم بننا ہضم نہیں کر پا رہی: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
مودی این ڈی اے کے لیڈر منتخب‘اتوار کو حلف لیں گے

کانگریس چائے بیچنے والے کا وزیر اعظم بننا ہضم نہیں کر پا رہی: مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.